سرکاری رجسٹری محرر کے خلاف مقدمہ،گرفتاری کیلئے چھاپے

0
34

قصور
سرکاری ریکارڈ میں رودوبدل کرکے لوگوں کی زمینے ہتھیانے والے سرکاری
رجسٹری محرر کے خلاف مقدمہ درج،گرفتاری کیلئے چھابے

تفصیلات کے مطابق سرکاری ریکارڈ میں ردوبدل اور خسرہ نمبر تبدیل کرکے زمین ہتھیانے والا سابق رجسٹری محرر شیخ بلال احمد سمیت دو افراد کے خلاف ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن نے تفتیش کرنے کے بعد مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے جبکہ مقدمہ کے مدعی اخلاق احمد نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور کو بتایا کہ اس کا رقبہ تعدادی 1K-0Mکھاتہ نمبر 155/188کھتونی نمبر 1461 خسرہ نمب ر565 موضع راجہ جنگ خرید کیا گیا تھا جس میں رقبہ کے مطابق اس نے درست حدود اربعہ اور خسرہ نمبر 565 رجسٹری بیعنامہ میں تحریر و تصدیق کروایا تھا بعد ازاں ملزمان شیخ بلال احمد اور پرائیویٹ منشی خالد عزیز ولد محمد شفیع نے سائل سے رقبہ چھیننے اور ناجائز قبضہ کرنے کے لیے ایک عدد دعویٰ حکم امتناعی سائل کےخلاف دائر کیا اور دعویٰ کے ساتھ جو بیع نامہ کی دستاویز نمبر 13875 کی ہیں اس کے صفحہ نمبر 3 میں خسرہ نمبر 593 اور حدود اربعہ کی جگہ خالی چھوڑ دی تھی جب سائل کو بے بنیاد دعویٰ کا علم ہوا تو سائل نے فوری طور پر دعویٰ دائر کرکے بیع نامہ بحق ملزمان کو چیلنج کیا ملزمان نے خود اپنے دعویٰ میں لکھا ہے کہ حدود اربعہ کے چاروں اطراف خالی جگہ ہے جس پر بعدالت نوید کنول سول جج نے اس سارے واقعہ کی انکوائری محکمہ اینٹی کرپشن کو دی تاہم محکمہ اینٹی کرپشن نے ملزمان سابق رجسٹری محرر شیخ بلال اور خالد عزیز کو اس سارے واقعہ کا قصور وار ٹھہراتے ہوئے ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں

Leave a reply