گورنر ہاؤس پر قبضہ کر کے دکھاؤمیں سڑکوں پر گھسیٹوں گا،گورنر کے پی کا وزیراعلیٰ کو چیلنج

0
243
cm governer

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گورنر ہاؤس پر قبضے کی بات پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو چیلنج دے دیا

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ میں کبھی بھی گورنر راج نہیں لگاؤں گا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نےگورنرہاؤس پرقبضے کی بات کی، گنڈاپورکو چیلنج ہے آئیں قبضہ کرکے دکھائیں میں تمہیں سڑکوں پر گھسیٹوں گا۔اسلام آباد میں تمہیں بھاگنے کے لئے سڑک مل گئی تھی ، اب بھاگنے بھی نہیں دوں گا گھسیٹوں گا،مجھے گورنر ہاؤس کا تحفظ کرنا آتا ہے، میں اسے کہنا چاہتا ہوں اپنی زبان کو لگا م دے دے مجھے تمہارے جیسے غنڈوں سے نمٹنا آتا ہے، غنڈہ گردی کرو گے، جو زبان استعمال کرو گے اسی زبان میں جواب آئے گا، جیسا منہ ہو گا ویسا تھپڑ آئے گا، تم جدھر چھپے ہوئے تھے سب کوپتہ تھا میدان میں آ کر الیکشن لڑتے اگر ہمت ہوتی تو،اگر ڈی آئی خان کی ترقی کے لئے کام کریں گے تو میں ساتھ ہوں لیکن اگر بدمعاشی کریں گے تو سب سے بڑا بدمعاش میں ہوں،

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا،وزیراعلیٰ صاحب آپ اپنے بانی کو جیل سے نہیں نکال سکتے بلکہ اگر قانون توڑا تو آپ کو بھی جیل میں ڈالا جائے گا، جو آئین کو نہیں مانتے ان کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوں گے، جو کہتے ہیں معافی نہیں مانگتے انہیں معافی مانگنا ہوگی

ایسا نہ ہو گورنر ہاؤس کو عجائب گھر بنادوں،دوبارہ دھمکی کی جرات مت کرنا ،وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا گورنر خیبر پختونخوا کو پیغام
گورنر خیبر پختونخواہ کے چیلنج کے بعد وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے، علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ گورنر کے پاس آئینی عہدہ ہے، سیاسی گفتگو سے اجتناب کریں،میری وارننگ پر عمل نہ ہوا تو آپ کی گرانٹ اور گاڑی سب بند کر دوں گا ، ایسا نہ ہو گورنر ہاوس کو عوام کیلئے کھول دوں اور عجائب گھر بنادوں، تمہیں 2 کمروں میں شفٹ کر دوں گا،مینڈیٹ کیساتھ آیا ہوں، اس بار معاف کررہا ہوں،آپکی کی گاڑی کا تیل بھی میرے بجٹ سے جاتا ہے،صوبے کے چیف ایگزیگٹو کو دھمکی دینے کی دوبارہ جرات بھی نہ کرنا۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور نے 25 اپریل کو تقریب سے خطاب میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ نہ صرف اسلام آباد جائیں گے بلکہ عمران خان کو وہاں سے لے کر ہی آئیں گے۔

ہمارے ساتھ ظلم ہو رہا ، وارننگ اس لیے دی جاتی کہ آپ خبردار رہیں،علی امین گنڈا پور

طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر

سرکاری اداروں کا یہ کام ہے کہ کرپٹ افسران کو بچانے کی کوشش کرے؟چیف جسٹس برہم

بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

Leave a reply