fbpx

سڑکوں پر لوگ مر رہے ہیں، محکمہ کرپٹ بن چکا، چیف جسٹس برہم

سپریم کورٹ نے این 25 ہائی وے کی خستہ حالی پر این ایچ اے کی رپورٹ مسترد کر دی
عدالت نے این ایچ اے سے تمام شاہراہوں کی مرمت سے متعلق رپورٹ طلب کر لی عدالت نےاین ایچ اے سے ملک بھر میں حادثات کی رپورٹ بھی طلب کرلی چیف جسٹس گلزار احمد نے این ایچ اے کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا . چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو ملنے والے فنڈز کہاں جاتے ہیں؟ این ایچ اے کسی روڈ پر معیاری کام نہیں کر رہا،این ایچ اے کی سڑکیں بارش کے پانی سے خراب ہوجاتی ہیں،این ایچ اے کی کوتاہی کی وجہ سے سڑکوں پر لوگ مر رہے ہیں،این ایچ اے ٹریفک حادثات میں ہونے والی ہلاکتوں کی ذمہ دار ہے،این ایچ اے ایک کرپٹ ادارہ بن چکا ہے، ہائے وے کی زمینوں پرلیز کے پیٹرول پمپس، ہوٹل، دکانیں بن گئی ہیں،

ممبر ایڈمن این ایچ اے احسان شاہد نے عدالت میں کہا کہ سال کے آخر میں روڈز کی حالت بہتر ہو جائے گی، چیف جسٹس نے ممبر این ایچ اے سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہائے ویز کے اطراف درخت تک نہیں، این ایچ اے میں ٹھیکہ دار مال بنانے پر لگے ہوئے ہیں،این ایچ اے کو پیسے ملتے ہیں لیکن کس کے جیب میں جاتے ہیں پتہ نہیں، 2018کی رپورٹ کے مطابق 12894 روڈ حادثات میں 5932 افراد جا ں بحق ہوئے، آج کی خبر ہے رواں سال 36000 لوگ روڈ حادثات میں جاں بحق ہو گئے،سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی

بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

عدالت ذمہ داروں کا تعین کرے گی اور کسی کو نہیں چھوڑے گی،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ