سرمد کھوسٹ نے بتا دیا ان کے سب سے بڑے نقاد کون ہیں؟

0
31

باصلاحیت ڈائریکٹر اور اداکار سرمد سلطان کھوسٹ جو کہ سینئر اداکار عرفان کھوسٹ کے بیٹے ہیں ان کا کہنا ہے کہ میرے والد میرے سب سے بڑے نقاد ہیں. اپنے حالیہ انٹرویو میں سرمد کھوسٹ نے کہا کہ میں نے آج تک جتنی بھی کامیابیاں سمیٹی ہیں ان کے پیچھے میرے والد کی حوصلہ افزائی اور ڈانٹ ہے. وہ مجھے ڈانٹتے بھی ہیں پیار بھی کرتے ہیں لیکن ڈانٹتے صرف بہتری کےلئے ہیں.میں آج جس بھی مقام پر ہوں اس میں ان کا بہت بڑا کردار ہے .اگر میں یہ کہوں کہ وہ میرے دوست بھی ہیں

تو بے جا نہ ہو گا. وہ سخت باپ بھی ہیں اور نرم دل معصوم انسان بھی ہیں.سرمد نے یہ بھی بتایا کہ وہ اردو زبان پر عبور رکھتے ہیں لیکن پنجابی بہت زیادہ اچھی نہیں بول پاتے، سرمد کہتے ہیں‌کہ میرے والد بہت اچھی پنجابی بولتے ہیں. یاد رہے کہ رواں برس سرمد سلطان کھوسٹ کی جون کے مہینے میں فلم کملی ریلیز ہوئی اس فلم میں انہوں نے مرکزی کردار میں صبا قمر کو لیا ان کی اس فلم کو بہت پذیرائی ملی، فلم بنیادی طور پر تین عورتوں‌کی کہانی ہے. سرمد کے کریڈٹ پر فلموں‌کے علاوہ سپر ہٹ ڈرامے بھی ہیں جن میں ہمسفر ڈرامہ سر فہرست ہے اس ڈرامے نے فواد خان ماہرہ خان اور سرمد کو ایسی شہرت بخشی کے ان کے کیرئیر کی ڈگر ہی بدل گئی. سرمد خود کم بولتے ہیں لیکن ان کا کام زیادہ بولتا ہے.

Leave a reply