سرمایہ کاروں کے لیے کاروبارمیں آسانی پیدا کررہے ہیں،شوکت ترین

0
26

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور شام میں دوطرفہ تجارت اور معاشی روابط کا معاہدہ ہوگیا،

پاکستان اور شام میں تجارتی معاہدے کے تحت مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کیا جائے گا پاکستان کی جانب سے شام میں پاکستانی سفیر سعید محمد خان نے معاہدے پر دستخط کیے، شام کے وزیر اقتصادیات و بیرونی تجارت ثمر الخلیل نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے،معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ایک طریقہ کار تلاش کرنا ہے، خاص طور پر سرمایہ کاری کے منصوبوں، نمائشوں اور فورمز کا انعقاد، اور مواقع اور تعاون کے شعبوں کو تلاش کرنا۔شام کے وزیر اقتصادیات الخلیل کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی سطح پر تعلقات میں واضح ترقی ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تبادلے کا حجم 2020 کی اسی مدت کے مقابلے میں رواں سال کے پہلے نو مہینوں کے دوران 100 فیصد تک بڑھ گیا ہے۔انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ مشترکہ ورکنگ کمیٹیاں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کی سطح کو اپ گریڈ کرنے، سرمایہ کاری اور تجارتی تبادلے کو مستحکم کرنے کے لیے ایک اہم ذریعہ ثابت ہوں گی۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ یہ معاہدہ اقتصادی میدان میں تعاون کی راہیں کھولے گا اور اس سے دوطرفہ تجارت بڑھے گی۔ پاکستان شام کو کپڑا اور ٹیکسٹائل سے بنا دیگر سامنا، اناج، پلاسٹک، اون، دواسازی میں استعمال ہونے والی مصنوعات اور روئی بھی بھیجتا ہے۔

مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ پاکستان کیلئےعلاقائی تجارت تیزکرنے میں مدد ملےگی،سپلائی چین کورونا سے متاثر ہوئی ،پاکستان ہی نہیں دنیا بھر کو کورونا کا سامنا رہا، کورونا میں سپلائی چین متاثر ہوا تو دنیا بھرمیں مہنگائی ہوئی، پاکستان نے مشکل صورتحال میں بھی مختلف شعبوں کوبحا ل رکھا،سنگل ونڈومعاشی اصلاحات میں بڑی کامیابی ہے سرمایہ کار ہمارے لیے قیمتی اثاثہ ہیں،سرمایہ کاروں کے لیے کاروبارمیں آسانی پیدا کررہے ہیں،رواں ہفتےآئی ایم ایف کےساتھ معاہدہ ہوجائے گا،آئی ایم ایف کےساتھ معاملات طے ہوگئے ،اسٹیٹ بینک سےمتعلق قانون کیلئےترامیم کی ضرورت ہے،آئینی ترمیم کیلئے ہمارے پاس دوتہائی اکثریت نہیں .ایف بی آراورنیشنل بینک کے بعد مزید سائبرحملوں کا خدشہ ہے ،دشمن ہمارے پڑوس میں بیٹھا ہے،

قبل ازیں مشیر خزانہ شوکت ترین نے ایف بی آر کوشاندار ٹیکس وصولی پر مبارکباد دی ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے شوکت ترین نے ایف بی آر کے چئیرمین اور عملہ کو ماہانہ ہدف گزشتہ چار ماہ کے مقابلہ میں زیادہ ٹیکس وصولی پر مبارکباد دی ہے اور ایف بی آر کو شاباش دیتے ہوئے اس راستے پر گامزن رہنے کی تاکید کی

قبل ازیں وزیراعظم نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کر دی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا شوکت ترین کی جگہ وفاقی وزیرعمرایوب خان ای سی سی کے چیئرمین تعینات کئے گئے ہیں،12رکنی ای سی سی میں توانائی اور مواصلات کے وزرا ارکان ہوں گے. یاد رہے 16اکتوبر شوکت ترین کی بطور وفاقی وزیر مدت پوری ہونے کے بعد انھیں مشیر خزانہ اور ریونیو مقرر کردیا گیا تھا۔شوکت ترین مشیر بننے کے بعد مختلف کمیٹیوں کی سربراہی بھی نہیں کرسکیں گے، وہ ای سی سی سمیت دیگرکابینہ کمیٹیوں کی صدارت کے بھی اہل نہیں رہیں گے۔

نوجوان لڑکی سے چار افراد کی زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس ان ایکشن

خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

گھبرانے کی کوئی بات نہیں، فوج تعینات اور موبائل سروس بند کرنے کا شیخ رشید نے کیا اعلان

پاکستان کے خلاف وار فیئر قائم کرنے کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ،شیخ رشید نے کیا بے نقاب

شہبازشریف کے خاندان میں وراثت کی لڑائی ہے، دم درود کرائیں، شیخ رشید

پینڈورہ پیپرز،وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلے متوقع،وضاحتیں آنا بھی شروع

وزیر خزانہ شوکت ترین بڑی مشکل میں پھنس گئے

 شوکت ترین کو حکومت نے ایک بار پھر بڑا عہدہ دے دیا

Leave a reply