اداکارہ ثرت گیلانی جن کی فلم جوائے لینڈ حال ہی میںآسکر کے لئے شارٹلسٹ ہوئی ہے . انہوں نے اپنے اانٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے ایک ہی سیاستدان پسند ہے اور اسکا نام ہے عمران خان. انہوں نے کہا کہ اس ملک کے مسائل عمران خان ہی حل کر سکتے ہیں. انہوں نے کہا کہ میں بچپن میں ایک ٹام بوائے کی طرح تھی ، میں نے اپنا بچپن بہت اچھا گزارا. مجھے چھٹیاں گزارنے کےلئے روم بہت پسند ہے. ثروت گیلانی نے کہا کہ میری سب سے بڑی خامی یہ ہے کہ میںدوسروںپر بہت جلد اعتبار کرلیتی ہوں . انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں میوزک میرے موڈ کے
حساب سے سنتی ہوں. مجھے ذائقہ دار کھانا بہت پسند ہے اور جب وقت ملے اپنے بچوں کے لئے خود بھی کھانا بنا لیتی ہوں. انہوں نے کہا کہ عورت کی حقیقی آزادی یہ ہے کہ اسکو اس کےتمام حقوق ملیں اور مرد کے برابر حقوق ملیں. یاد رہے کہ ثروت گیلانی کی فلم جوائے لینڈ کو اسی برس کانز فلم فیسیٹول میں ایوارڈ سے نوازا گیا اور اب فلم آسکر کے لئے شارٹلسٹہو چکی ہے امید کی جا رہی ہے کہ فلم آسکر ضرور جیتے گی . اس حوالے سے ثروت سمیت پوری ٹیم کافی پرامید اور خوش ہےکہ انکی فلم پہلی پاکستانی فلم بن گئی ہے جو آسکر کے لئے شارٹلسٹہوئی ہے.