کمالیہ ، سستا رمضان بازار ، روزے کی حالت میں مردو خواتین خوار
کمالیہ میں حکومت پنجاب کی جانب سے لگائے گئے سستے رمضان بازار میں آٹے کی فراہمی بے حد تکلیف دہ ہوگئی روزے دار مرد اور خواتین کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں….آٹے کا ایک تھیلا ملنا بے حد مشکل ہو گیا
روزے کی حالت میں خواتین سستے آٹے کے حصول کے لیے 2سے تین گھنٹے مردوں کے ساتھ لگائی گئی قطار میں ذلیل و خوار ہوکر انتظار کرنے پر مجبور ہیں
تفصیلات کے مطابق کمالیہ شہر میں لگائے گئے سستے رمضان بازار میں کم جگہ ہونے کے باعث انتظامیہ کی جانب سے مرد اور خواتین کی اکٹھی قطاریں لگوانا انتہائی قابل افسوس اقدام ہے جبکہ شہریوں کا انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ رمضان بازار میں سستے آٹے کی فراہمی آسان بنانے کےلیے آٹے کے مذید کاؤنٹر لگائے جائیں اور روزے دار مرد اور خواتین کی عزت نفس اور تقدس کا خیال رکھا جانا چاہیے اور مرد و خواتین کی الگ الگ قطاریں لگائی جانی چاہییں…..