سات ماہ کے اندر برآمدات میں اضافہ ہوا یا کمی ، رپورٹ جاری

0
19

سات ماہ میں برآمدات میں اضافہ ہوا یا کمی ، رپورٹ جاری
باغی ٹی وی : حکومت کے برآمدات میں بہتری کےدعوے سچ ثابت ہونے لگے . جاری مالی سال 2020-21ء کے ابتدائی سات ماہ (جولائی تا جنوری) کے دوران مجموعی قومی برآمدات میں 5.53 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں جولائی تا جنوری 2020-21ء کے دوران پاکستان کی مجموعی برآمدات 14 ارب 24 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران پاکستان نے برآمدات کے ذریعے 13 ارب 49 کروڑ 60 لاکھ ڈالر زرمبادلہ کمایا تھا۔

سابقہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران مجموعی قومی برآمدات میں 74 کروڑ 60 لاکھ ڈالر یعنی 5.53 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب اسی عرصہ کے دوران درآمدات میں بھی 6.92 فیصد اضافہ کے نتیجہ میں درآمدات کا حجم گزشتہ سال کے 27 کروڑ 31 لاکھ 60 لاکھ ڈالر کے مقابلہ میں رواں سال 29 ارب 20 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا۔

پی بی ایس کے مطابق جنوری 2020ء کے مقابلہ میں جنوری 2021ء کے دوران پاکستان کی برآمدات میں 8.11 فیصد اضافہ ہوا اور برآمدات کی مالیت ایک ارب 97 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے مقابلہ میں دو ارب 13 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تک بڑھ گئی۔

اسی طرح جنوری 2020ء کے مقابلہ میں جنوری 2021ء کے دوران درآمدات بھی 14.85 فیصد اضافہ سے چار ارب 12 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کے مقابلہ میں چار ارب 73 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک بڑھ گئیں۔

بیرون ملک ایکویٹی میں سرمایہ کاری کی نئی پالیسی فارن ایکسچینج ریگولیشنز میں دیگر تبدیلیوں کے علاوہ پاکستانی فن ٹیک اور اسٹارٹ اپس کی ہولڈنگ کمپنیوں کے قیام کے ذریعے بیرونی براہ ِراست سرمایہ کاری کو ترغیب دے گی۔

نئی پالیسی برآمدکنندگان کو پاکستان سے باہر اپنا ذیلی ادارہ یا برانچ آفس قائم کرنے کی سہولت فراہم کرکے برآمدات کو فروغ دے گی اور مقیم پاکستانیوں کو سویٹ (sweat) ایکویٹی کی اجازت دے گی۔

زرِمبادلہ کے ضوابط میں مزید تبدیلیاں پاکستانی روپے میں روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹ (آر ڈی اے) اور سپیشل کنورٹبل روپی اکاﺅنٹ (ایس سی آر اے) کے ذریعے میوچل فنڈز، ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز (ای ٹی ایف)اور رئیل اسٹیٹ انوسٹمنٹ ٹرسٹ (آر ای آئی ٹی) فنڈز سمیت جزدانی سرمایہ کاری کے مزید مواقع لائیں گی۔

Leave a reply