سعودی عرب میں جہاں دھماکا ہوا وہاں کس کس ملک کے سفارتی عہدیدار تھے؟

0
29

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں دھماکا ہوا ہے

سعودی شہر جدہ میں غیر مسلموں کے قبرستان میں دھماکا ہوا ہے ،ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نیتجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے ہیں

خبر رساں ادارے کے مطابق جہاں دھماکہ ہوا وہاں یونانی اور فرانسیسی عہدیدار شریک تھے ، غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق برطانوی قونصلر کا عملہ بھی جدہ کے قبرستان میں موجود تھا۔ تا ہم ابھی تک مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں

دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی گئی،پولیس اور ریسیکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں ، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ جائے وقوعہ کو تحقیقات کے لئے سیل کر دیا گیا ہے،

خبر رساں ادارے کے مطابق ایک دستی بم پھینکا گیا جس سے دو افراز زخمی ہوئے تا ہم دوسرے خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ چار افراد زخمی ہوئے ہیں، واقعہ کی تصاویر بھی اخبار نے دی ہیں

فرانس کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جدہ کے غیر مسلم قبرستان میں پہلی جنگ عظیم کے خاتمے کی یاد میں ہونے والی سالانہ تقریب ، جس میں فرانس سمیت متعدد قونصل خانوں کے حکام نے شرکت کی تھی ، آج صبح حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا ، جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔‘فرانس اس بزدلانہ ، بلاجواز حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔

سعودی فوجی دارالحکومت جدہ میں قبرستان میں زمین پر پڑے ایک زخمی شخص پڑا ہے جس کے پاس فوجی لباس میں ملبوس افراد نظر آتے ہیں،یہ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے

باغی نوٹ. اس خبر کو مزید اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے

Leave a reply