سعودی عرب میں تبلیغی جماعت کے بعد سید ابوالاعلیٰ مودودی کی کتابوں پر بھی پابندی
سعودی عرب میں تبلیغی جماعت کے بعد سید ابوالاعلیٰ مودودی کی کتابوں پر بھی پابندی باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی کے بانی رہنما سید ابوالاعلیٰ مودودی سمیت دیگر کئی مصنفین کی کتابیں سعودی حکومت نے لائبریریوں سے ہٹانے کی ہدایت کر دی ہے سعودی عرب کی وزارت تعلیم نے اس ضمن میں تعلیمی اداروں کو نوٹس جاری کئے ہیں جس میں انہیں کہا گیا ہے کہ اخوان المسلمون کے بانی حسن البناء، جماعت اسلامی کے بانی سید ابوالااعلیٰ مودودی، مصری عالم دین یوسف القرضاوی سمیت دیگر کئی مصنفین کی 80 کتابیں لائبریریوں سے ہٹائی جائیں ، خبر رساں ادارے العربیہ کے مطابق سعودی وزارت تعلیم کی جانب سے یہ ہدایت کی گئی ہے کہ تمام ادارے اپنی لائبریریوں سے یہ کتابیں ہٹا کر دو ہفتوں کے اندر رپورٹ جمع کروائیں، جن کتابوں کو لائبریریوں سے ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے ان میں حسن البناء کی "اللہ فی العقیدہ اسلامیہ”، "الوصایا العشر”، یوسف القرضاوی کی "الحلال والحرام”، "شبہات حول الاسلام” اور "مستقبل ہذا الدین” اور سید قطب کی "معالم فی الطریق” بھی شامل ہیں ، اس کے علاوہ جماعت اسلامی کے بانی رہنما سید ابوالاعلیٰ مودودی ،مصطفیٰ السباعی، انور الجندی، حسن الترابی سمیت دیگر کئی مصنفین … سعودی عرب میں تبلیغی جماعت کے بعد سید ابوالاعلیٰ مودودی کی کتابوں پر بھی پابندی پڑھنا جاری رکھیں
کاپی اور ایمبیڈ کرنے کے لیے اپنی WordPress سائٹ میں یہ یوآرایل پیسٹ کریں
اپنی ویب سائٹ میں ایمبیڈ کرنے کے لیے اس کوڈ کو کاپی اور پیسٹ کریں