سعودی عرب جانیوالے مسافر سے 46،605 سعودی ریال برآمد
پاکستان کسٹمز ائرپورٹ کلکٹریٹ کے انٹرنیشنل ڈپارچر لاؤنج پر تعینات عملے نے کراچی سے بذریعہ پی آئی اے کی پرواز PK 743 سے سعودی عرب(مدینہ) جانے والے محمد احمد صدیق نامی مسافر کے قبضہ سے دوران جسمانی تلاشی 46،605 (چھیالیس ھزار چھ سو پانچ) سعودی ریال برآمد کئے ہیں
مسافر نے برآمد شدہ ریال اپنے پہنے ھوئے کپڑوں میں چھپائے ہوئے تھے برآمد شدہ ریال پاکستانی 30،29،000 (تیس لاکھ انتیس ھزار روپے) کے مساوی ھیں برآمد شدہ ریال تحویل میں لے کر ضبط کئے ہیں ، مسافر کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جارہی اور مزید تفتیش کی جارہی ہے ،ائرپورٹ کلکٹریٹ میں کلکٹر ڈاکٹر ندیم میمن اور ایڈیشنل کلکٹر جناب اسد اللہ لاڑک کی اسمگلنگ کے سدباب کے لئے خصوصی ھدایات،احکامات کے نتیجہ میں رواں ماہ انٹرنیشنل ڈپارچر لاؤنج پر تعینات عملے نے اسسٹنٹ کلکٹر ڈپارچر وقار حیدر کی سربراھی میں بیرون ملک جانے والے مسافروں سے 4 کیسز کے نتیجہ میں کل 1،71،67،100(ایک کروڑ اکہتر لاکھ سڑسٹھ ہزار ایک سو )روپے مساوی 75854 امریکن ڈالر کی بیرون ملک اسمگلنگ کی کوششوں کو ناکام بنایا ھے
ترجمان کے مطابق ائرپورٹ کلکٹریٹ کا عملہ شب و روز تندھی کے ساتھ ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کی سرکوبی کے لئے مستعد اور متحرک ھے
غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟
بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”
50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار