سعودی سفارتکار کی ہلاکت بدترین دہشت گردی،ملزمان نہیں بچ سکیں گے، شیخ رشید کی یقین دہانی

0
30

سعودی سفارتکار کی ہلاکت بدترین دہشت گردی،ملزمان نہیں بچ سکیں گے، شیخ رشید کی یقین دہانی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر عزت مآب نواف سعید آلمالکی نے ملاقات کی ہے

ملاقات میں پاکستان؛ سعودی عرب تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی ،ملاقات میں کراچی میں 2011 میں سعودی سفارتکار کی ہلاکت سے متعلق ملزمان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ سعودی سفارتکار کی پاکستان میں ہلاکت دہشت گردی کی بد ترین کاروائی تھی ۔ واقعے کا بظاہرمقصد پاکستان سعودیہ عرب تعلقات کو خراب کرنا تھا ۔ دہشت گردی کے واقعے میں ملوث ملزمان قانون سے بچ نہیں سکیں گے۔ملزمان کو قرار واقعی سزا دینگے۔

سعودی عرب اور اسرائیل کا نیا کھیل، سنئے اہم انکشافات مبشرلقمان کی زبانی

کرونا وائرس، امید کی کرن پیدا ہو گئی،وبا سے ملے گا جلد چھٹکارا،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

محمد بن سلمان کے گرد گھیرا تنگ، خوف کا شکار، سنئے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

شاہ سلمان کی طبیعت بگڑ گئی،سعودی عرب خطرناک راستے پر،اہم انکشافات ،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

محمد بن سلمان نے سابق جاسوس کے قتل کیلئے اپنا قاتل سکواڈ کینیڈا بھیجا

سعودی حکمرانوں کو خط کا جواب وزیراعظم کو کیسے ملا؟ سب حیران

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ پاک سعودی تعلقات خراب کرنے کی کوئی بھی مذموم کوشش کامیاب نہیں ہوسکتی۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات باہمی بھائی چارے اور محبت پر مبنی ہیں۔دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے۔وزیر داخلہ نے خادمین حرمین شریفین کے لئے نیک تمناؤں کااظہار کیا،ملاقات میں سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر بھی موجود تھے۔

سعودی سفیر اسلام آباد میں متحرک، حکومت کو بڑی پیشکش کر دی

Leave a reply