سعودی عرب کے بعد ایک اور عرب ملک کے سربراہ کا وزیراعظم عمران خان کو فون

0
27

سعودی عرب کے بعد ایک اور عرب ملک کے سربراہ کا وزیراعظم عمران خان کو فون

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے بعد ایک اور عرب ملک کے سربراہ نے وزیراعظم عمران خان سے رابطہ کیا ہے

اطلاعا ت کے مطابق بحرین کے وزیر اعظم شہزادہ سلمان بن حماد نے وزیراعظم عمران خان سے رابطہ کیا ہے، بحرین کے وزیر اعظم شہزادہ سلمان بن حماد نے وزیراعظم عمران خان کی خیریت دریافت کی شہزادہ سلمان بن حماد نے وزیراعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا وزیراعظم نے خیریت دریافت کرنے پر شہزادہ سلمان بن حمادکا شکریہ ادا کیا

ٹیلی فونک گفتگو میں پاکستان اور بحرین کے وزرائے اعظم نے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا، دونوں رہنماؤں نے تعلقات کی بہتری کے لئے مزید بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا

سعودی عرب اور اسرائیل کا نیا کھیل، سنئے اہم انکشافات مبشرلقمان کی زبانی

کرونا وائرس، امید کی کرن پیدا ہو گئی،وبا سے ملے گا جلد چھٹکارا،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کرونا کا شکار ہوئے تھے تا ہم اب وہ صحتیاب ہو چکے ہیں، وزیراعظم عمران خان کی صحتیابی کے لئے عالمی رہنماؤں نے بھی دعائیں کی تھیں، وزیراعظم عمران خان نے کرونا سے صحتیابی کے بعد سرکاری امور نمٹانا شروع کردیئے ہیں، آج بھی این سی او سی کا اجلاس جاری ہے جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں

محمد بن سلمان کے گرد گھیرا تنگ، خوف کا شکار، سنئے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

شاہ سلمان کی طبیعت بگڑ گئی،سعودی عرب خطرناک راستے پر،اہم انکشافات ،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

محمد بن سلمان نے سابق جاسوس کے قتل کیلئے اپنا قاتل سکواڈ کینیڈا بھیجا

قبل ازیں دو روز قبل وزیراعظم عمران خان کوسعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ٹیلی فون کیا ہے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کی صحت سے متعلق دریافت کیا ،دونوں رہنماوَں نے خطےکی صورتحال،باہمی تعاون کےفروغ پرتبادلہ خیال کیا سعودی عرب نے بلین ٹری سونامی منصوبےمیں شراکت داری کی خواہش کا اظہار کیا،ٹیلی فونک گفتگو میں عہد کیا گیا کہ پاکستان اورسعودی عرب ماحولیاتی منصوبوں پرمل کرکام کریں گے،وزیراعظم عمران‌ خان نے سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا

Leave a reply