سعودی عرب کے تحفظ کیلئے پاکستان سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا دکھائی دے گا۔ وزیر خارجہ

0
29

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی ہے،

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبہ جات میں دوطرفہ تعاون کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دوطرفہ تعلقات گہرے اور تاریخی نوعیت کے ہیں، الحرمین الشریفین کا تقدس ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے، سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے پاکستان، سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا دکھائی دے گا۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب میں شہری آبادیوں اورعسکری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوششوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ سعودی وزیر توانائی عبدالعزیز بن سلمان بن عبدالعزیز السعود اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کے متوقع دورہ پاکستان کے دوران ان دونوں شخصیات سے ملاقات کے متمنی ہیں۔

قریشی نے سعودی عرب کو دھمکی دے کر احسان فراموشی کا مظاہرہ کیا،وزارت چھوڑ کرگدی نشینی کا کام کریں، ساجد میر

وزیر خارجہ کا سعودی عرب بارے بیان،شہباز شریف نے بڑا مطالبہ کر دیا

دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں

سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

سعودی عرب اور اسرائیل کا نیا کھیل، سنئے اہم انکشافات مبشرلقمان کی زبانی

کرونا وائرس، امید کی کرن پیدا ہو گئی،وبا سے ملے گا جلد چھٹکارا،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

محمد بن سلمان کے گرد گھیرا تنگ، خوف کا شکار، سنئے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

سعودی عرب سے بڑا فیصلہ آ ‌گیا،اسرائیل کو 440 واٹ کا جھٹکا، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی خیریت دریافت کی۔اور کہا کہ کثیر تعداد میں پاکستانی سالہا سال سے سعودی عرب میں مقیم ہیں اور سعودی عرب کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے چلے آ رہے ہیں۔ ہمیں توقع ہے کہ سعودی حکومت کورونا وبائی صورتحال میں بہتری کے بعد ملازمتوں سے برخاست کئے گئے پاکستانی ورکرز کی واپسی اور روزگار کی دوبارہ فراہمی کے حوالہ سے خصوصی اقدامات کرے گی,

برف پگھلنے لگی، سعودی سفیر کی وزیر خارجہ سے ملاقات، سعودی اہم شخصیت کا دورہ پاکستان متوقع

Leave a reply