سعودی عرب اور ترکی ایک ہونے جارہے ، اہل اسلام کے لیے خوشی کی خبر

0
67

سعودی عرب اور ترکی ایک ہونے جارہے ، اہل اسلام کے لیے خوشی کی خبر

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق . ترکی اور سعودی عرب کے درمیان برف پگھلتی نظر آتی ہے .ایک عرصہ تک عصری مسابقت اور مخاصمت کے بعد حالات بہتری کی طرف جارہے ہیں. دونوں ممالک کے درمیان اب باہمی کاروباری شراکت بھی شروع ہورہی ہے. . روسی ریسرچ سنٹر نے دعوی کیا ہے سعودی عرب کی تیل کمپنی آرامکو ترکی کے ایک آئل پلانٹ میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے جبکہ سعودی عرب ترکی سے بیراقدار ڈرون طیارے خریدنا چاہتا ہے۔


خیال رہے کہ جی 20 سمٹ پر سعودی فرماں رواں شاہ سلمان نے طیب اردوان کوفون کیا تھا اہم پیغام بھی دیا تھا ، ٹیلی فون پر ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن سے بات چیت کی۔

اس سے قبل سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ترکی کے صدر کیطرف دوستی کا ہاتھ بڑھا یا تھا . جس کو دنیا بھر میں ایک اہم تبدیلی اور سفارتی بدلاؤ کے طور پر دیکھ رہی ہے اب اس کے بعد دونوں ممالک میں‌ تجارت اور انوسٹمنٹ میں شراکت بھی ایک نئی جہت کی طرف اشارہ ہے.

جی 20 سمٹ:سعودی فرماں رواں شاہ سلمان کا طیب اردوان کوفون،اہم پیغام بھی دے دیا

Leave a reply