سعودی عرب کے شہزادہ فیصل بن فہد وفات پا گئے

مملکت سعودی عرب کے شہزادے فیصل بن فہد بن مسہری بن جلوی السعود وفات پا گئے ہیں،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عرب میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹوں کے مطابق سعودی شہزادہ فیصل بن فہد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے جس میں سعودی عرب کے شاہی خاندان سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی، شہزادہ فیصل بن فہد سے متعلق بتایا گیا ہے کہ وہ شہزادہ فہد بن مسہری کے بیٹے تھے جو سعودی عرب کے القسیم ضلع کے سابقہ شہزادے تھے،
رپورٹ کے مطابق شہزادہ فیصل بن فہد کی نماز جنازہ سعودی دارالحکومت ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی گئی، ان کی وفات پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، سعودی شہزادہ محمد بن سلمان اور دیگر اہم شخصیات نے تعزیت کا اظہار کیا ہے، سعودی شہزادہ کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد تدفین کر دی گئی ہے،