سعودی عرب : اہم ممالک کی عسکری قیات کا اجلاس

0
20

سعودی عرب میں اہم ممالک کی عسکری قیات کےاہم اجلاس ہوا ہے. سعودی عرب کی میزبانی میں خلیجی ریاستوں، عرب ممالک اور دیگر مسلمان اور دوست ممالک کی عسکری قیادت کا اہم اجلاس دارالحکومت الریاض میں ہوا جس میں خطے کی سلامتی اور دہشت گردی کے خطرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

الریاض میں خلیج تعاون کونسل کی ریاستوں کے چیف آف اسٹاف کی سلامتی اور دفاع کانفرنس میں مصر ، اردن ، پاکستان ، برطانیہ ، امریکا ، فرانس ، جنوبی کوریا ، نیدرلینڈز ، اٹلی ، جرمنی ، نیوزی لینڈ اور یونان کی مسلح افواج کے سربراہان نے شرکت کی۔ عسکری قیادت نے سمندری اور فضائی تحفظ پر زور دینے اور ایران کی مخاصمانہ پالیسیوں پر تبادلہ خیال کرنے کے ساتھ خطے کی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے درکار صلاحیتوں کا بھی جائزہ لیا۔
اس سے پہلے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نےکہا ہے کہ اگر ایران کے ساتھ جنگ روکنے کے لیے دنیا نے اہم کردار ادا نہ کیا تو معیشت کو بہت نقصان پہنچے گا.

حوثیوں نے سعودی عرب کا کتنا فوجی نقصان کیا، حقیقت کیا؟ اہم انکشافات …

صدر حسن روحانی نے سعودی حکمرانوں کے بارے میں بہت بڑا انکشاف کردیا

امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ولی عہد محمد بن سلمان نے ایران کے حوالے سے بات کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر عالمی برداری ایران کو روکنے اور اس کے خلاف ٹھوس کارروائی کے لیے آگے نہیں آئی تو تیل کی قیمتوں میں ایسا ناقابل یقین اضافہ ہوسکتا ہے

Leave a reply