سعودی عرب کا پاکستانی عمرہ زائرین کے لئے بڑا اعلان

0
27

ریاض: سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے پاکستانی زائرین کو عمرہ ویزے جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

باغی ٹی وی : سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے انڈونیشیا، مصر اور بھارت کے عمرہ زائرین کو بھی عمرہ ویزے جاری کرنے کی بھی ہدایت کی ہے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں عمرہ کمپنیوں کو عمرہ ویزوں کے اجرا کی ہدایت کردی گئی ہے عمرہ زائرین براہ راست فلائٹس پر سعودی عرب پہنچ سکیں گے۔

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے اس حوالے سے واضح کیا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کی دونوں خوراکیں لینے والے افراد قرنطینہ کی شرط سے مستثنیٰ ہوں گے سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ سنگل ڈوز کے حامل عمرہ زائرین کو پانچ روز قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔

کورونا کی نئی قسم، سعودی حکومت کیجانب سےعمرہ زائرین کے لیے نئی ہدایات جاری

واضح رہے کہ رواں ماہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کا افریقی ویرینٹ اومی کرون کا پہلا کیس رپورٹ ہوا جس کےبعد حکام نے اس حوالے سے تحقیقات بھی شروع کردی ہیں تاہم سعودی وزارت صحت نے ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کے امکان کو مسترد کر دیا تھا

سعودی وزارت صحت کاکہنا تھا کہ کورونا کے آغاز پر خدشات بہت زیادہ تھے کیونکہ اس وقت ویکسین نہیں تھی لیکن اب سعودی عرب میں 22 ملین سے زیادہ افراد نے ویکسین کی دونوں خوراکیں لے لی ہیں سعودی معاشرے میں وائرس سے متعلق مدافعتی نظام بہترین ہے لہٰذا لوگ حفاظتی تدابیرکی پابندی کریں، پرُہجوم مقامات سے دور رہیں لہذا جو لوگ ملک سے باہر جانے کا پروگرام بنا رہے ہوں وہ سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں۔

این سی او سی اجلاس،اومیکرون سے محفوظ رہنے کے لیے اہم ہدایات

سعودی حکومت نے کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد عمرہ زائرین کے لیے نئی ہدایات جاری کی تھیں سعودی عرب حکومت کی جانب سے منظور شدہ ویکسین لگوانے والے غیر ملکی زائرین کو سعودی عرب میں آمد کے ساتھ ہی بغیر کسی قرنطینہ کے عمرہ ادا کرنے کی اجازت ہو گی۔

وزارت حج و عمرہ کا کہنا تھا کہ ایسے افراد جنہوں نے عالمی ادارہ صحت کی طرف سے منظور شدہ ویکسین لگوائی ہوئی ہے انہیں عمرہ کی ادائیگی سے قبل 3 دن تک قرنطینہ میں رہنا پڑے گا اور 48 گھنٹوں بعد ان افراد کو منفی کرونا ٹیسٹ کی صورت میں عمرہ کی اجازت دی جائے گی-

ہدایات میں مزید کہا گیا تھا کہ تمام زائرین کے لیے لازمی ہے کہ وہ اپنے ممالک سے کرونا وائرس کی ویکسین کی ضروری خوراک مکمل کر کے آئیں۔

اومی کرون کا کیس رپورٹ، سعودی حکومت کا لاک ڈاؤن سے متعلق اہم فیصلہ

Leave a reply