سعودی عرب کا ٹیکنالوجی کی دنیا میں 6.4 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان

سعودی عرب نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں 6 ارب 40 کروڑ ڈالرکی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

باغی ٹی وی : "العربیہ” کے مطابق سعودی مواصلات اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر عبدالله بن عامرالسواحہ نے بین الاقوامی ٹیکنالوجی پلیٹ فارم لیپ کے موقع پر کہا کہ سعودی عرب کی تیل کی بڑی کمپنی آرامکو اپنے فنڈ دنیا بھر کے کاروباری افراد کو تبدیلی لانے میں مدد دے گی سعودی ٹیلی کام کمپنی، آبدوزوں کی تاروں اور ڈیٹا مراکز کے بنیادی ڈھانچے میں ایک ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کرے گی، جبکہ سرمایہ کاری میں ای ڈبلیو ٹی پی عربیہ کیپیٹل کا 2 ارب ڈالر کا فنڈ بھی شامل ہے۔

کیاسعودی عرب کے قومی پرچم سے کلمہ طیبہ ختم کیا جارہا ہے؟اگرایسے ہی ہے تو پھرکیوں…

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی تیل کی بڑی کمپنی آرامکو اپنے فنڈ خوش حالی 7وینچرزکے ذریعے دنیا بھر کے کاروباری افراد کو تبدیلی لانے والے اسٹارٹ اپ کی تعمیر میں مدد دے گی اور اس مقصد کے لیے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی جبکہ سعودی ٹیلی کام کمپنی (ایس ٹی سی) سب میرین (آبدوزوں) کی تاروں اور ڈیٹا مراکز کے بنیادی ڈھانچے میں ایک ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کرے گی۔

انہوں نے اگلے آٹھ سال میں ایک لاکھ سے ڈھائی لاکھ تک ملازمتیں پیش کرنے کا اعلان بھی کیا انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت مملکت میں ٹیکنالوجیز اور ڈیجیٹل مارکیٹ کا حجم 40 ارب ڈالرہے اور یہ خطے میں اب تک کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے ہمیں خطے میں خاص طور پر ای کامرس، گیمنگ، ڈیجیٹل مواد اورکلاؤڈ کمپیوٹنگ میں جو ترقی دیکھنے میں آئی ہے،اس پر بہت فخر ہے۔

روئٹرز کو دیئے گئے انٹرویوں میں وزیر ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ آرامکو پرسپرٹی7 کے اقدام میں سبزٹیکنالوجیز پر توجہ مرکوزکی جائے گی جبکہ لاجسٹک کمپنی جے ٹی ایکسپریس گروپ کا مشترکہ منصوبہ خطے کے لیے ایک اسمارٹ مرکزتعمیرکرے گا جس سے کارکردگی میں 100 فی صد تک بہتری آئے گی بحیرہ احمر کے ساحل پرتعمیر ہونے والے مستقبل کے میگاشہرنیوم کے مکینوں اورزائرین کی خدمات کے لیے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا آغاز کیا گیا ہے اس کے علاوہ ایک اور پلیٹ فارم بھی ہے جس سے صارفین کو اپنے ذاتی ڈیٹا کا کنٹرول سنبھالنے میں مدد ملے گی۔

غیر ملکیوں کے انخلاء کیلئے طالبان اورقطرکے درمیان معاہدہ طے

سعودی حکومت کویہ بھی توقع ہے کہ 1.4 ارب ڈالرانٹرپرینیورشپ میں خرچ کیے جائیں گے اورڈیجیٹل مواد کی معاونت کے لیے فنڈزمختص کیے جائیں گے جن میں گیراج کے نام سے ایک اقدام بھی شامل ہے دارالحکومت الریاض میں گیراج کے نام سے مختص مقام پرنئی ٹیکنالوجیز میں مہارت رکھنے والے نئے کاروباریوں کی میزبانی کرے گا ان تمام اعدادوشمار کی تیسرے فریق (تھرڈپارٹی) نے توثیق کی ہے،ہم ہوا میں کوئی تیر چلا رہے ہیں اور نہ ظاہری نمودونمائش کا کوئی کاروبار کرتے ہیں بلکہ ہم عزم کے ساتھ عملی اقدامات کرتے ہیں‘‘۔

بھارت کا امسال ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کا اعلان

واضح رہے کہ اس وقت دولت مندخلیجی ممالک غیرتیل کی آمدن کو فروغ دینے اور خام تیل پر انحصار کم کرنے کے اقدامات کررہے ہیں کیونکہ موسمیاتی تبدیلیوں کی مہم چلانے والوں اور تیل کی قیمتوں میں اتارچڑھاؤ نے حکومتی مالیات پر دباؤ ڈالا ہے۔

سعودی عرب پہلے ہی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں وژن 2030 کے نام سے معروف اقتصادی اصلاحات کے وسیع ترمنصوبے میں سیکڑوں ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کررہا ہے۔اس کے تحت سعودی معیشت کو متنوع بنانے اورتیل کی آمدن پرانحصار کم کرنے کے لیے مختلف منصوبے شروع کیے گئے ہیں

سلمان خان کے لیے سعودی عرب کا "پرسنالٹی آف دی ایئر” ایوارڈ

دوسری جانب شہزادی نورہ بنت عبدالرحمن یونیورسٹی نے "نورہ ہیلتھ” پروگرام متعارف کرایا ہے۔ یہ علاقے کے ممالک میں صحت کے لیے پہلا جامعاتی پروگرام ہے جس کو عالمی ادارہ صحت کی منظوری حاصل ہے۔

سعودی عرب میں شہزادی نورہ بنت عبدالرحمن یونیورسٹی میں اکیڈمک سپورٹ اور طلبہ کی خدمات کی سکریٹری ڈاکٹر ریم الوہیبی نے تعلیمی اداروں میں صحت کے شعبے کو مضبوط بنانے کے حوالے سے منعقد ہونے والی پہلی بین الاقوامی کانفرنس میں کہا کہ "نورہ ہیلتھ” پروگرام ان کی یونیورسٹی کی حکمت عملیوں اور صحت کے حوالے سے سعودی ویژن 2030 کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے۔ یہ پروگرام نفسیاتی ، سماجی اور عضوی جامع صحت کے مفہوم کی ترجمانی کرتا ہے۔ اس کا مقصد جامعہ کے اندر کی زندگی کے معیار کو بہتر بنانا اور ایک محفوظ صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے۔

Comments are closed.