سعودی عرب کی ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت

riyadh

سعودی عرب نے ایران پر اسرائیل کے حملے کی مذمت کی ہے

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب نے کہا ہے کہ ایران پر حملہ ملکی خود مختاری اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،دونوں فریقین زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں، عالمی برادری کشیدگی کم کرنے اور علاقائی تنازعات ختم کرنے کے لیے اقدامات کرے، خطے میں اور تنازعات کی توسیع سے خطے کے ممالک اور عوام کی سلامتی اور استحکام کو خطرہ ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ایرانی حملوں کے جواب میں کارروائی مکمل کر لی ہے،تازہ حملوں میں ایران میں طے شدہ فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے، اسرائیل کو درپیش فوری خطرات کو دور کر دیا گیا ہے، ایران نے ان حملوں کے جواب میں حملے کیے تو جواب دیا جائے گا

اسرائیلی فوج نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے، جو انہوں نے ایرانی میزائل خطرات کے خلاف خود دفاع کے طور پر بیان کیا ہے۔ تاہم، ایرانی حکام نے اس بات پر زور دیا کہ ان کے فضائی دفاعی نظام نے حملوں کو مکمل طور پر ناکام بنا دیا اور کوئی نقصان نہیں ہوا،اسلامی جمہوریہ کسی بھی غیر ملکی خطرات کے خلاف اپنی قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے چوکس اور پُرعزم ہے۔

اسرائیلی حملے کے بعد ایران میں پروازیں بحال

جارحیت کا جواب دینے کا حق رکھتے ہیں،ایران

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ،تہران،شیراز ،کرج میں دھماکے

Comments are closed.