سعودی عرب کو خطرہ ہوا تو کس کا ساتھ دیں‌ گے؟ پاکستان نے اہم اعلان کر دیا

پاکستانی دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ کسی بھی خطرے کی صورت میں ہم مملکت سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق دفتر خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں‌ میں‌ پاکستان کی طرف سے سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ پر حوثی باغیوں‌ کی طرف سے میزائل حملہ کی شدید مذمت کی گئی ہے. ترجمان دفتر خارجہ نے مملکت سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے.

ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ مستعد سعودی دفاعی افواج کا میزائل تباہ کرنا قابل ستائش ہے جبکہ پاکستان ہر مشکل صورتحال میں سعودی عرب کے ساتھ ہے۔

یاد رہے کہ حوثی باغیوں‌ کی جانب سے مکہ اور جدہ پر میزائل حملے کرنے کی کوشش کی گئی تاہم سعودی ایئر ڈیفنس نے اس کوشش کو ناکام بناد دیا تھا اور میزائلوں‌کو فضا میں‌ہی تباہ کر دیا تھا.

Comments are closed.