سعودی عرب حکومت نے بڑے شہروں کے بعد چھوٹے شہروں میں بھی مزید 20 سینما گھر کھولنے کا اعلان کیا ہے یہ سینما گھر زندگی کا معیار بہتر بنانے والے پروگرام کے تحت ہو رہا ہے-
باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب حکومت نے انٹرٹینمنٹ کے شعبے کو مزید وسط دینے کے لئے بڑے شہروں کے بعد چھوٹے شہروں میں مزید 20 سینما گھر کھولنے کا اعلان کیا ہے-
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں فلموں کے شائقین نے کہا ہے کہ اگست 2020 منفرد خوشیوں کا مہینہ ثابت ہوا ہے اس دوران حفر الباطن، الجبیل اور الاحسا میں پہلی بار تین سینما گھروں کا افتتاح ہوا جبکہ دارالحکومت ریاض میں مزید دو سینما گھر کھولے گئے ہیں۔
سعودی اور بین الاقوامی کمپنیاں سینما گھروں میں دلچسپی لے رہی ہیں ان کا مقصد ملک میں تفریح کے نت نئے مواقع فراہم کرنا اور اندرون ملک انٹر ٹینمنٹ انڈسٹری کو فروغ دینا ہے۔