سعودی عرب میں کرونا کے باعث پاکستانی شہری چل بسا

0
30

سعودی عرب میں کرونا کے باعث پاکستانی شہری چل بسا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے سعودی عرب میں ایک پاکستانی کی موت ہوئی ہے

سعودی عرب میں مقیم سندھ کے علاقے دادو کے رہائشی سودھل جتوئی کی موت ہوئی ہے، سودھل جتوئی عرصہ دراز سے سعودی عرب کے شہر مکہ میں مقیم تھا اور ڈرائیور کا کام کرتا تھا ۔ سودھل کو 15 روز قبل کھانسی ،زکام اور بخار کی تکلیف ہوئی تھی طبیعت خراب ہونے پر اس نے دھیان نہیں دیا تھا۔

سودھل جتوئی کی موت کے بعد اس کے اہل خانہ کو سعودی عرب میں میں قرنطینہ کردیا گیا ہے ۔سودھل کا تعلق دادو کے نواحی گاؤں احمد خان سولنگی سے تھا۔

دوسری جانب سعودی عرب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نئے کورونا وائرس کے 1325 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں.جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 21402 ہوگئی ہے. سعودی عرب میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 157 ہو گئی ہے

سعودی وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کورونا وائرس کے 169 مزید مریض صحت یاب ہوگئے. جس کے بعد اب صحت یاب افراد کی تعداد 2953 ہوگئی ہے، سعودی عرب میں کورونا کے 18292 ایکٹیو کیس ہیں. ہسپتالوں اور قرنطینہ میں ان کا علاج جاری ہے جبکہ ان میں سے 125 کی حالت نازک ہے.

وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ 29 اپریل کو ریکارڈ پرآنے والے کورونا کے نئے متاثرین میں 15 فیصد سعودی اور 85 فیصد غیرملکی ہیں.

Leave a reply