سعودی عرب میں کرونا کے مزید 24 کیسز سامنے آ گئے

0
26

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مزید 24 کیسر رپورٹ ہوئے ہیں

سعودی وزارت صحت کے مطابق مکہ مکرمہ سے کورونا وائرس کے 15 کیسز رپورٹ ہوئے ،14متاثرہ افراد کا تعلق مصر اور ایک کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے،

سعودی وزارت صحت کے مطابق کرونا وائرس کے نئے مریضوں میں پہلا سعودی شہری پہلے سے کورونا میں مبتلا شخص سے ملنے کی وجہ سے مرض کا شکار ہوا،دوسرا کیس بھی سعودی شہری کا ہے جو پرتگال سے ترکی کے راستے سعودی عرب پہنچا تھا۔ تیسرا کیس سعودی خاتون کا ہے جو ایران سے براستہ عمان مملکت آئی.دو سعودی شہری عراق سے ہوکر آئے تھے۔ جن میں کورونا کی تشخیص ہونے کے بعد قطیف ریجن میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے

دوسری جانب سعودی پبلک پراسیکیوشن نے خبردار کیا ہے کہ نئے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے جاری کی جانے والی ہدایات اور فیصلو ں کی خلاف ورزی سنگین جرم ہے۔اس پر احتساب ہوگا۔ سعودی میڈیا کے مطابق پبلک پراسیکیوشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ کورونا وائرس سے بچاﺅ کے انتظامات کرنے والے ادارے جو فیصلے جاری کررہے ہیں اور احتیاطی تدابیر کے طور پر ہدایات دے رہے ہیں ان سب کی پابندی تمام سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں پر لازم ہے۔اس حوالہ سے جو بھی فیصلے کیے جا رہے ہیں ان پر سعودی و غیر سعودی سب پر عمل کرنا لازم ہے

اگر کوئی شخص کورونا وائرس سے بچاﺅ کی تدابیر اور فیصلوں کی خلاف ورزی جان بوجھ کر کرے گا تو اس کے خلاف فوجداری کارروائی ہوگی اور متعلقہ عدالت سے اسے سبق سکھانے والی سزا دلوائی جائے گی۔

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کے تمام مریضوں کو قرنطینہ میں بالکل الگ رکھا گیا ہے، ان کا علاج جاری ہے،دوسری جانب سعودی عرب میں کرونا وائرس کا پہلا مریض صحتیاب ہو گیا ہے، متاثرہ شخص سعودی شہری تھا جو قطیف سینٹرل اسپتال میں زیر علاج تھا۔ معائنے سے پتہ چلا کہ اسے نئے کورونا وائرس سے نجات مل گئی ہے۔

قبل ازیں سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر پورے ملک کو لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سعودی حکام کی جانب سے ملک کو لاک ڈاون کرنے کے فیصلے سے تمام ممالک اور ائیر لائنز کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔سعودی حکومت کے فیصلے کے تحت تمام عمرہ زائرین اور وزٹ ویزے پر آنے والوں کو 72 گھنٹوں میں سعودی عرب چھوڑنا ہو گا۔

سعودی عرب میں کورونا کے مریضوں سے ملنے والوں کی تعداد 800 ہے۔ وزارت صحت کے ترجمان کا کہناتھا کہ 2032 افراد کو گھروں میں الگ تھلگ کردیا گیا ہے۔ صحت ادارے ان پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ 468 قرنطینہ میں ہیں۔ سعودی عرب اب تک ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں پر 5 لاکھ افراد کا طبی معائنہ کرچکا ہے

Leave a reply