سعودي عرب میں مساجد کھولنے کی اجازت دیدی گئی ،یا اللہ تیرا شکر ہے، حافظ عبدالکریم

0
30

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مرکزی جمعیت اہلحدیث کے رہنما سینٹر حافظ عبدالکریم نے سعودی عرب میں مساجد کو نماز کی ادائیگی کے لئے کھولنے پر اللہ کا شکر ادا کیا ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے سینیٹر حافظ عبدالکریم کا کہنا تھا کہ سعودي عرب ميں مساجد کھولنے اور نماز باجماعت پڑھنے کی اجازت دیدی گئی ،یا اللہ تیرا شکر ھے

واضح رہے کہ سعودی عرب میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے مساجد میں نماز کی ادائیگی پر پابندی تھی، عید بھی شہریوں نے گھروں میں ادا کی تھی، اب سعودی حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کیا ہے

سعودی عرب میں 28 مئی کو کورونا وائرس کی وجہ سے جاری پابندیاں اٹھا لی جائیں گی

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق مکہ مکرمہ کے علاوہ ملک بھر کی مساجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت دی گئی ہے،سعودی عرب میں اندرون ملک فلائٹس کا سلسلہ بھی شروع کر دیا جاے گا،

ملک بھر میں کاروباری زندگی بحال کرنے کا شاہی فرمان جاری کر دیا گیا ہے،21جون کے بعد زندگی معمول کے مطابق مکمل بحال کردی جاے گی،مکہ مکرمہ کے علاوہ مملکت کے تمام شہروں کے کرفیو اوقات میں نرمی کا اعلان کر دیا گیا،28مئی سے 30 مئی تک کرفیو میں نرمی صبح 6 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک کرنے کا اعلان کر دیا گیا

سعودی عرب کا لاک ڈاؤن کے خاتمے کا اعلان

Leave a reply