fbpx

سعودی عرب میں پاکستانی سفیرکو واپس بلائے جانے کا امکان

سعودی عرب میں پاکستانی سفیرکو واپس بلائے جانے کا امکان
لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر کو 7 ماہ قبل ہی سعودی عرب میں پاکستانی سفیر لگائے جانے کے بعد اب وزیراعظم عمران خان انہیں واپس بلانے پر غور کر رہے ہیں

روزنامہ جنگ میں صحافی عمر چیمہ کی شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا کہ بلال اکبر کی واپسی وزارت خارجہ کے ترجمان سے جب چند روز قبل سوال کیا گیا تھا تو انہوں نے لاعلمی کا اظہار کیا تھا ،بلال اکبر نے بھی اسے افواہ کہا 15؍ اکتوبر کو دی نیوز نے جب اُن سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا، موجودہ حالات کے تناظر میں شاید کچھ افواہیں زیر گردش ہیں

دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ ریاض میں بلال اکبر کی جگہ نیا نام بھی طے کر لیا گیا ہے اور اسکا اعلان جلد کر دیا جائے گا، بلال اکبر کو واپس کیوں بلایا جا رہا اسکی وجہ سامنے نہیں آ سکی تا ہم یہ غیر مصدقہ اطلاعات ہیں کہ حکومت انہیں چیئرمین نیب لگانا چاہتی ہے، اس لئے انہیں واپس بلایا جا رہا ہے، موجودہ چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کے عہدے میں انکی مدت ختم ہونے سے ایک روز قبل صدارتی آرڈیننس جاری کر کے توسیع کر دی گئی تا ہم اپوزیشن لیڈر سے چیئرمین نیب کی تقرری یا توسیع کے حوالہ سے حکومت نے کسی قسم کی کوئی مشاورت نہیں کی

حالیہ عرصہ کے دوران بلال اکبر وہ دوسرے سفیر ہیں جنہیں عہدے کی مدت مکمل ہونے سے قبل ہی واپس بلایا جا رہا ہے اُن سے قبل راجہ علی اعجاز کو ان کی ریٹائرمنٹ سے چند ہفتے قبل ہی معطل کرکے قلیل مدتی نوٹس پر واپس طلب کرلیا گیا تھا وزیراعظم عمران خان نے راجہ علی اعجاز سے ملاقات میں ناراضی کا اظہار کیا تھا اور اس بات کا ذکر روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ایک ایونٹ میں کیا تھا ڈپلومیٹک، کمیونٹی ویلفیئر اور قونصلر ونگ کے 6 دیگر افسران کو بھی واپس بلایا جا چکا ہے حکومت کا کہنا تھا کہ انہیں واپس بلانے کا فیصلہ پاکستانی کمیونٹی کی سفارتی عملے کیخلاف بڑھتی شکایتوں کی وجہ سے کیا گیا تھا۔

دی نیوز میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بلال اکبر چاہتے تھے کہ وہ کچھ عرصہ کیلئے سعودی عرب میں قیام کریں لیکن ان سے کہہ دیا گیا ہے کہ وہ تیار رہیں کیونکہ واپسی کا نوٹس کسی بھی وقت جاری ہو سکتا ہے

قریشی نے سعودی عرب کو دھمکی دے کر احسان فراموشی کا مظاہرہ کیا،وزارت چھوڑ کرگدی نشینی کا کام کریں، ساجد میر

وزیر خارجہ کا سعودی عرب بارے بیان،شہباز شریف نے بڑا مطالبہ کر دیا

برف پگھلنے لگی، سعودی سفیر کی وزیر خارجہ سے ملاقات، سعودی اہم شخصیت کا دورہ پاکستان متوقع

سعودی عرب بمقابلہ پاکستان، اصل کہانی سامنے آ گئی، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

سعودی عرب کا بین الاقوامی مسافر پروازوں کا آپریشن معطل،پی آئی اے نے بھی اعلان کر دیا

سعودی عرب کا بڑا وفد کب آ رہا ہے پاکستان؟ وزیر خارجہ کا بڑا اعلان

وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک سے سعودی سفیر کی ملاقات،کیا ہوئی بات؟

سعودی سفیر اچانک وزیر خارجہ کو ملنے پہنچ گئے

آرمی چیف کا سعودی نائب وزیر دفاع کی وفات پر اظہار افسوس

محمد بن سلمان کو بڑا جھٹکا،سعودی عرب دنیا میں تنہا، سعودی معیشت ڈوبنے لگی، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

اگلے 2 ماہ میں محمد بن سلمان تخت یا تختہ، اقتدار کا کھیل آخری مراحل میں،تہلکہ خیز انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

حالات گرم،فیصلہ کا وقت آ گیا،سعودی عرب اسرائیل کے ہاتھ کیسے مضبوط کر رہا ہے؟ اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

آرمی چیف کے دورہ سعودی عرب سے پہلے سعودی سفیر متحرک، اہم شخصیات سے ملاقاتیں