سعودی عرب میں پہلی خاتون علاقائی سیکریٹری کے عہدے پر فائز

0
25

سعودی عرب میں پہلی خاتون علاقائی سیکریٹری کے عہدے پر فائز

باغی ٹی وی : سعودی عرب میں تبدیل کا سفر جاری ہے . خواتین کو سماجی دھارے میں شامل کرنے کا سلسلہ بتدریج جاری ہے . اس سلسلے میں‌ سعودی عرب کے وزیر داخلہ نے تبوک کے علاقے کے لیے ایک خاتون کو سیکرٹری کے عہدے پر تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔ یہ پہلا موقعہ ہے جب مملکت میں کسی گورنری میں خاتون کو اس اہم عہدے پر فائز کیا گیا ہے۔

عرب ویب سائٹ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق وزیر داخلہ نے کل سوموار کے روز ڈاکٹر خلود محمد الخمیس کو تبوک کے علاقے کی سیکرٹری جنرل تعینات کیا ہے۔ وہ پہلی خآتون ہیں جو اس منصب پر فائز کی گئی ہیں۔

ڈاکٹر خلود نے تبوک کے علاقے کی سیکرٹری جنرل تعینات کیے جانے کے بعد تبوک کے گورنر شہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔ شہزادہ فہد بن سلطان نے ڈاکٹر خلود کو اس اہم منصب پر تعیناتی پر مبارک باد پیش کی اور ان کی خواتین سے متعلق مملکت میں خدمات کو سراہا۔

ڈاکٹر خلود الخمیس نے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ انہیں تبوک کے علاقے کی سیکرٹری جنرل تعینات کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہزادہ فہد بن سلطان کی طرف سے ان کی اس عہدے پر تعیناتی کوئی حیرت کی بات نہیں۔ شہزادہ فہد اور مملکت کی قیادت خواتین کو زیادہ سے زیادہ با اختیار بنانے کے عزم کا اظہار ہے۔

مستقبل کے اپنے پروگرام کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں‌ کہا کہ وہ تبوک کے علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے ہرممکن کوشش کریں گی۔

Leave a reply