ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت، سعودی عرب نے پاکستان کیلئے کیا اعلان کر دیا؟ اہم خبر آ گئی
پاکستان میں ڈالر کی قیمت دن بدن بڑھنے اور مہنگائی میں زبردست اضافہ پر برادر ملک سعودی عرب ایک بار پھر وطن عزیز پاکستان کی مدد کیلئے تیار ہو گیا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے پاکستان کی امداد کیلئے تیار ہونے پر اس خبر کو ڈآلر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوںکے لئے بری خبر قرار دیا جارہا ہے. برادر اسلامی ملک نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے. ایک مرتبہ پھر وہ پاکستان می مشکلات کم کرنے کیلئے تیار ہے.
ڈالر کی بڑھتی قیمتیں کنٹرول نہ ہونے پر پاکستان اور سعودی عرب کے حکام کے درمیان اعلیٰسطحی رابطے جاری ہیں اور یہ بھی کہا جارہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کو ادھار تیل کی فراہمی بھی شروع کر دے گا. یا درہے کہ سعودی عرب پاکستان کو تین ارب روپے کا تیل دے گا اور اس سلسلہ میں دونوں ملکوںکے مابین پہلے ہی معاہدہ ہو چکا ہے.
سعودی عرب کی امداد سے ڈالر کی قیمت کم ہو گی اور پاکستانی روپیہ مضبوط ہو گا.