سعودی عرب فلسطین کی عوام کے ساتھ کھڑا ہے، شاہ سلمان

سعودی عرب فلسطین کی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔شاہ سلمان

باغی ٹی وی : سعودی کابینہ نے باور کرایا ہے کہ مملکت عرب ممالک کی وحدت، سیادت اور ان کی اراضی کی سلامتی کی خواہاں ہے۔ یہ موقف ایک ورچوئل اجلاس میں سامنے آیا۔

اجلاس کی صدارت سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کی۔ سعودی کابینہ کی جانب سے واضح کیا گیا کہ خطے کے استحکام کے لیے خطرہ بننے والے کسی ضرر کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ وہ مسئلہ فلسطین کے ایک منصفانہ اور جامع حل تک پہنچنے کے لیے تمام کوششوں کو سپورٹ کرتا ہے جن کا مقصد یہ ہے کہ بین الاقوامی قرار دادوں اور عرب امن منصوبے کے مطابق 1967ء کی سرحدوں پر ایک خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں آئے۔ اس ریاست کا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہو۔

سعودی عرب نے بھی مناسب وقت پراسرائیل کوتسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے :ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ


ادھر امریکہ کے صدر نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب بھی اسرائیل کو جلد ہی تسلیم کر لے گا۔

ذرائع کے مطابق عرب اماراب اور بحرین کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے بعد آج بروز بدھ امریکی صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ سعودی عرب نے بھی مناسب وقت پر اسرائیل کو تسلیم کرنے اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی برقراری کا وعدہ دیا ہے اور اس کے علاوہ تقریبا 7 سے 9 ایسے دیگر ممالک بھی ہیں جو اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی برقراری کا اعلان کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.