سعودی عرب اور فلسطین کے مابین نیا معاہدہ

0
29

سعودی عرب اور فلسطین نے آپس میں نیا معادہ کر لیا. سعودی عرب اور فلسطینی اتھارٹی کے مابین مشترکہ بزنس پرا تفاق کیا گیا ہے.
اس سلسے میں‌فلسطینی صدر محمود عباس اس وقت سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور فلسطینی صدر محمود عباس نے اقتصادی کمیٹی اور مشترکہ بزنس کونسل کے قیام پر اتفاق کیا ہے۔

فلسطین، مسجد ابراہیمی کتنے دن بند اور کتنی بار نماز نہ ہو سکی؟ اہم خبر
یہ معاہدہ شہزادہ محمد بن سلمان اور فلسطینی صدر محمود عباس کے مابین سرکاری بات چیت کے دوران ہوا ہے۔اس ملاقات کے دوران انہوں نے فلسطین میں ہونے والی پیش رفت اور مشرقی بیت المقدس کو آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنائے جانے کی کوششوں اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق کو یقینی بنانے کی ان کی کوششوں کا جائزہ لیا۔

ادھر گذشتہ ماہ پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں107 یہودیوں نے مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ یہودیوں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے والوں میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے جو سنہ 1967ء سے زیرقبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے ہیں۔

فلسطین، مسجد ابراہیمی کتنے دن بند اور کتنی بار نماز نہ ہو سکی؟ اہم خبر

Leave a reply