سعودی حملوں پر امریکا بھی بول پڑا

0
32

سعودی حملوں پر امریکا بھی بول پڑا

باغی ٹی وی : امریکا نے بھی سعودی عرب پر حملوں کی مذمت کر دی ، امریکا کی محکمہ خارجہ نے سعودی دارالحکومت ریاض کو نشانہ بنانے کی حالیہ کوشش کی شدید مذمت کی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ’ہم مزید معلومات اکھٹا کر رہے ہیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ اس حملے میں عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔‘

بیان میں کہا گیا کہ ’جیسے یمن جنگ کے خاتمے سمیت اصولی سفارتکاری کے ذریعے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں تو ہم اپنے پارٹنر سعودی عرب کو اس کی سر زمین پر حملوں کا دفاع کرنے اور استحکام کو سبوتاژ کرنے والوں کو روکنے میں مدد کریں گے۔

واضح‌ رہے کہ یمن پر حملہ کرنے والے سعودی اتحاد نے کل اعلان کیا تھا کہ ریاض کی فضا میں ایک ہدف کو نشانہ بنایا گیا۔ الجزیرہ ٹی وی نے رپورٹ دی تھی کہ سعودی عرب کے میزائل دفاعی سسٹم نے ریاض کی فضاؤں میں ایک میزائل کو تباہ کر دیا ہے۔

Leave a reply