سرگودھ(نمائندہ باغی ٹی وی)انٹر پول کے ذریعے دہشت گردی، قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم سعودی عرب سے گرفتار کر لیے گئےتفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر دہشت گردی، قتل اور اقدام قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم ابوبکر ولد محمد ظفرقوم ساہی سکنہ چک 47شمالی کوبذریعہ انٹرپول سعودی عرب سے گرفتارکرلیا گیا ہے۔گرفتارملزم ابوبکر ساہی نے اپنے دوسرے ساتھیوں ساجد رحمان وغیرہ کے ساتھ ملکر سال2012تھانہ لکسیاں کے علاقہ میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے قیوم خان کو قتل جبکہ متعدد راہگیروں کومضروب کیا تھا اور بعدازاں گرفتاری سے بچنے کے لئے سعودی عرب فرار ہوگیا تھا۔جس پر بذریعہ ریڈ وارنٹ ملزم کی گرفتاری کا تحرک کیا گیا اور انٹر پول کے ذریعے ملزم کو سعودی عرب میں گرفتارکرلیا گیا ملزم ابوبکر کو انٹرپول کے ذریعے سعودی عرب سے اسلام آباد ائیرپورٹ پرایف آئی اے حکام نے تھانہ لکسیاں پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

سعودی عرب سے انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار خبر آ گئی
Shares: