سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی کا خواہش مند ہے،ایران کا دعویٰ
تہران: ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب ان کے ساتھ سفارتی مذاکرات کی بحالی کا خواہش مند ہے۔
باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے "روئٹرز” کے مطابق سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات 2016 سے منقطع ہیں تاہم ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2023 کے تحت تنازعات کو حل کرنے کے لیے تناؤ کے خاتمے اور تعلقات کی بحالی کے لیے بیک ٹو ڈور مذاکرات کے 5 دور ہوچکے ہیں۔
مسجد نبویﷺ کے سابق امام الشیخ محمود خلیل القاری وفات پا گئے
دونوں ممالک کی جانب سے سفارتی تعلقات کی بحالی کو وقت کی ضرورت قرار دیا گیا تھا اور حال ہی میں عراقی وزیر اعظم نے تہران میں اپنے ہم منصب سے ملاقات کے موقع پر سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی پر بھی زور دیا تھا۔
جس کے بعد سعودی عرب تہران کے ساتھ سفارتی مذاکرات دوبارہ شروع کرنا چاہتا ہے اور ہم اسے خوش آمدید کہیں گے،ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے پیر کو ایک نیوز کانفرنس میں عراق کے وزیر اعظم کی جانب سے علاقائی حریفوں کے درمیان مذاکرات کی بحالی پر زور دینے کے ایک دن بعد کہا۔
افغان طالبان کا ایک بار پھ منجمند اثاثے بحال کرنے کا مطالبہ
ایران اور سعودی عرب، مشرق وسطیٰ میں معروف شیعہ اور سنی مسلم طاقتوں نے 2016 میں تعلقات منقطع کر لیے، دونوں فریقین یمن سے شام اور دیگر جگہوں پر خطے میں پراکسی جنگ لڑنے والے اتحادیوں کی حمایت کرتے ہیں۔
علاقائی حریفوں کے درمیان مذاکرات کا پانچواں دور اپریل میں ہوا تھا روئٹرز کا کہنا ہے کہ سعودی عرب تہران کے ساتھ تعلقات نہیں بلکہ ‘مذاکرات’ دوبارہ شروع کرنا چاہتا ہے-
واضح رہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات 2016 میں اس وقت منقطع ہوگئے تھے جب ریاض میں شعیہ عالم دین کا سرقلم کیے جانے کے ردعمل میں تہران میں سعودی سفارت خانے پر حملہ کیا گیا تھا۔