سعودی عرب نےحسب روایت مشکل وقت میں پاکستان کوموخرادائیگی پرتیل دینےکی حامی بھرلی

ریاض:پاکستان کو سعودی عرب سے مؤخر ادائیگی پر تیل کی اضافی سہولت ملنے کا امکان ہے اور تیل کی سہولت 1.2 ارب ڈالر سے بڑھ کر 2.4 ارب ڈالر ہونے کا بھی امکان ہے۔

عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ریاض میں حکام وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، اس سلسلے میں برادراسلامی ملک سعودی عرب نے پاکستان کو موخر ادائیگی پر تیل کی اضافی سہولت دینے کی حامی بھرلی ہے۔وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ برادر ملک نے باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے، تاہم اس حوالے سے اعلان وہ خود کریں گے۔

حکام وزارت خزانہ نے بتایا کہ تیل کی سہولت 1.2 ارب ڈالر سے بڑھ کر 2.4 ارب ڈالر ہونے کا امکان ہے۔وزارت خزانہ حکام کے مطابق چین بھی اب تک 4.3 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کر چکا ہے، جس میں 2.3 ارب ڈالر کا کمرشل قرضہ اور 2 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ اس وقت پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے ماہانہ 10 کروڑ ڈالر کا ادھار تیل فراہم کیا جارہا ہے، اور اگر پیکج میں توسیع ہوجاتی ہے تو پاکستان کو ماہانہ 30 کروڑ ڈالر کا ادھار تیل فراہم کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کی مشکل وقت میں مدد کی ہے ، سیلاب ہوں یا آفات،یا پھرمعاشی مشکلات سعودی حکومت اور سعودی عوام نے پاکستان کے ساتھ دل کھول کر تعاون کیا ، پاکستان کو معاشی طورپرمضبوط دیکھنے کے لیے پاکستان کے بینکوں میں اربو ڈالرز رکھے ،پاکستان کو مفت بھی تیل دیا اورجب بھی ضرورت پڑی پاکستان کو سستے نرخوں پر ادھارتیل دے کر پاکستان کی ترقی کے پہیے کو رکنے نہیں دیا

Comments are closed.