سعودی عرب کا پاکستان کے ساتھ آئی ٹی اور کمیونیکیشن میں تعاون کا عزم

0
22

اسلام آباد:سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تعاون کا عزم ظاہر کیا ہے جس کی منظوری سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کابینہ کے اجلاس میں دی ہے۔

دارالحکومت ریاض میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت اجلاس میں سعودی وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی کو پاکستان کی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و کمیونیکیشن کے ساتھ تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا اختیار تفویض کیا ہے۔

سعودی کابینہ نے وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی کو ہدایت کی کہ پاکستان کی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی وکمیونیکیشن کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کمیونیکیشن کے شعبے میں تعاون کے لیے مذاکرات کرکے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرکے اس کا حتمی مسودہ قانونی کارروائی کے لیے پیش کیا جائے۔

یاد رہے کہ چند دن پہلے ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان نے 21 نومبر کو پاکستان کا مختصر دورہ کرنا تھا جو کہ ملتوی کردیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائےگا۔

محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان ملتوی کرنے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔

اس سے قبل سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ ولی عہد کے دورے میں پاکستان کو 4.2 ارب ڈالرز اضافی بیل آؤٹ پیکج ملنےکی توقع ہے اور دورے میں سعودی عرب کی پاکستان میں مضبوط سرمایہ کاری متوقع ہے اور متعدد پاک سعودی پیٹرولیم معاہدوں کو آخری شکل دی جا رہی ہے۔

فردجرم عائد کرنی تھی توکرونا ہو گیا،عدالت نے شہباز شریف کو پھر طلب کر لیا

نیب میں اکثر سوالوں کے جواب میں شہباز شریف نے کہا مجھے نہیں پتہ ،ارشاد بھٹی

Leave a reply