سعودی عرب کی جانب سے 20 ہزار سے زائد پاکستانی خاندانوں میں راشن تقسیم

0
40

سعودی عرب کی جانب سے 20 ہزار سے زائد پاکستانی خاندانوں میں راشن تقسیم

شاہ سلمان کے فلاحی امدادی ادارے کی طرف سے پاکستان کے 20,700 مستحق گھرانوں میں اشیاء خردونوش (رمضان پیکج) کی تقسیم کا عمل مکملکر لیا گیا

اسلام اباد (محمد اویس) شاہ سلمان کے فلاحی امدادی ادارے کی طرف سے 20700 فوڈ پیکج تقسیم کئے گئے جس سے ماہ رمضان میں صوبہ بلوچستان کے تقریباً 1 لاكھ 24 ہزار سے زائد افراد مستفید ہوئے۔ اس فوڈ پیکج میں تمام تر ضروری اشیاء خردونوش شامل تھی۔ ایک فوڈ پیک 41 کلوگرام پر مشتمل تھا۔ جس میں 20 کلو فائن آٹا ،5کلو چاول ، 5لیٹر کوكنگ آئل ،2 کلو بیسن ،2کلو کھجور ،5کلو چینی اور 1 کلو چائے اور جام شیریں شامل تھی۔ جس کا مجموعی وزن (850) ٹن بنتا تھا اور مالیت1 ملین ڈالر (تقریباً 15 کروڑ 60 لاکھ روپے) تھی۔ جو کہNDMA ، مقامی حکومت کے تعاون سے صوبہ بلوچستان کے 10 اضلاع ( دکی، چاغی ،واشک،پنجگور،پشین، خاران، صحبت پور، سبی ، لورائی ، قلات) میں شفاف طریقے سے تقسیم کیا گبا۔

 

 

Leave a reply