انشاء اللہ سعودی عرب کو کچھ نہیں ہوگا،،،،، از —عبدالرب

0
22

بعض لوگ اس امکان پر پھولے نہیں سما رہے کہ خدانخواستہ سعودی عرب پر کوئی برا وقت آنے والا ہے۔ ہم تو ضیا نماؤں کے حامی سعودی عرب کے مشرف سے کیا ہمدردی رکھیں گے، لیکن یہ بات بتاتا چلوں کہ خدانخواستہ سعودی عرب کی حکومت مشکل میں آتی ہے تو 10 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کو فاتحہ پڑھ لیجیے گا۔

ترسیلات زر میں کمی کا مطلب یہ ہوگا کہ انصافی حکومت اپنے سوا سال کی کارکردگی کا خلاصہ جس کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی کو بتا رہی ہے، یہ واحد حاصل بھی ختم ہو جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ رعایتی پٹرول اور دیگر جو مراعات سعودی عرب یا متحدہ عرب امارات سے ہم حاصل کرتے ہیں، ان سے یکسر محروم ہونا پڑے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ بیروزگاری کا ایک نیا طوفان آئے گا جس کے آگے بند باندھنا ناممکن ہوگا۔ یاد رہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں 40 لاکھ پاکستانی رہائش پذیر ہیں۔ اگر ان میں سے 5 فیصد پاکستانیوں کے لئے وہاں رہائش مشکل ہو جائے تو کیا ہمارے پاس ان کے لیے کوئی متبادل موجود ہے؟

یاد رہے کہ چند سال پہلے لیبیا میں 20000 کے قریب پاکستانی آباد تھے جو ہر سال لاکھوں ڈالر پاکستان بھیجا کرتے تھے۔ جب لیبیا کو کرپٹ قذافی سے نجات ملی تو نتیجتاً یہ 20 ہزار بے دخل ہو گئے۔ ہماری حکومت ان کیلیے سوائے جہاز بھیجنے کہ کچھ نہ کر سکی۔ کسی کو پتہ ہے آج ان پاکستانیوں کے ساتھ کیا گزر رہی ہے؟

ترتیب غلط رکھنے کے لئے معذرت، ہمیں تو سعودی عرب سے اس لیے محبت ہیکہ ہماری عقیدتوں کے تمام تر محور اسی زمین پر ہیں۔ اس لیے ہمیں یہ بھی گوارا نہیں کہ گرم ہوا کے جھونکے گزریں، لیکن جو لوگ اس خواہش میں ہلکان ہوئے جارہے ہیں کہ آل سعود اپنے مآل تک پہنچے ان کے لیے اطلاعا عرض ہے،

کیا آپ کو خطہ سعودی عرب میں کہیں بھی کوئی ایسا گروپ نظر آتا ہے جو پاکستان کے لیے آل سعود سے زیادہ دوستانہ رویہ رکھتا ہو؟ کوئی ایسا گروپ جس کے بارے میں آپ یہ توقع رکھ سکیں کہ وہ آپ کے کہنے پر انڈیا سے تجارت منقطع کر سکتا ہے، یا کوئی ایسا گروپ جو امت کا درد رکھتے ہوئے پاکستان سے بڑھ کر کشمیریوں کی وکالت کرسکتا ہے، تو بڑے شوق سے اس کی حمایت کیجیے۔

یاد رکھیں کہ اگر پورے عرب میں ڈھونڈے سے آپ کو کوئی غمخوار نہ ملے، تو جان لیجیے یہی والی آل سعود ہی آپ کی نجات کی ضمانت ہے، چاہے آپ کو جتنے برے لگتے ہوں۔ اس کی وجہ یہ نہیں کہ وہ خلیفتہ اللہ علی الارض ہیں بلکہ اس لیے کہ اس وقت پاکستانیوں کے مفادات کی ضمانت یہی ہیں

انشاء اللہ سعودی عرب کو کچھ نہیں ہوگا،،،،، از —عبدالرب

Leave a reply