سعودی حکام نے عمرہ زائرین کیلئے نئی شرائط جاری کردیں،خانہ کعبہ اورحجراسود کے بارے میں‌ ناقابل یقین حکم

0
37

ریاض : سعودی حکام نے عمرہ زائرین کیلئے نئی شرائط جاری کردیں،نہ بچے نہ بوڑھے باقی سب کواجازت دے دی گئی ،اطلاعات کے مطابق سعودی حکام نے زائرین کے لیے عمرہ ادائیگی کے مزید ایس او پیز جاری کر دئیے، 4اکتوبر سے عمرہ موبائل اپلیکشین پر رجسٹر افراد کو ہی مسجد حرام میں داخلے کی اجازت ہو گی۔18سے 65سال تک عمر کے افراد کو عمرہ ادائیگی کی اجازت ہو گئی، زائرین کو خانہ کعبہ کو چھونے اور حجر اسود کو بوسہ دینے کی اجازت نہیں ہو گی۔

سعودی حکام نے زائرین کے لیے عمرہ ادائیگی کے مزید ایس او پیز جاری، عمرہ موبائل اپلیکشین پر رجسٹر افراد کو ہی مسجد حرام میں داخلے کی اجازت ہو گی۔تمام زائرین کو عمرہ پرمٹ مفت دیا جائے گا۔طواف خانہ کعبہ کے گرد لگے بیرئیر سے ہٹ کر کیا جائے گا اور زائرین کو خانہ کعبہ کو چھونے اور حجر اسود کو بوسہ دینے کی اجازت نہیں ہو گی۔جبکہ 18سے 65سال تک عمر کے افراد کو عمرہ ادائیگی کی اجازت ہو گئی۔

ایس او پیز کے مطابق عمرہ زائرین کو روزانہ کی بنیاد پر 12گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔ہر گروپ پر میڈیکل سپیشلسٹ تعینات کیے جائیں گے اور مسجد الحرام کو دن میں 10مرتبہ دھویا جائے گا اور اسپرے کی جائے گئی، مسجد الحرام کے اطراف اور ہوٹلز میں قرنطینہ قائم کیے جائیں گئے۔

بین الاقوامی عمرہ پاکستان سمیت تمام ممالک میں مرحلہ وار کھولا جائے گا۔ مرحلہ وار شیڈول میں شامل ممالک میں کرونا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے 15ربیع الاول میں عمرے کی اجازت دی جائے گی، حتمی اعلان ماہ ربیع الاول کے آغاز میں ہی کر دیا جائے گا۔ فیصلہ صدر حرمین الشیخ عبدالرحمن السدیس کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔

Leave a reply