سعودی بادشاہ سلمان بن عبد العزیز اور ترک صدر طیب اردوان کے درمیان پھر رابطہ

سعودی بادشاہ سلمان بن عبد العزیز اور ترک صدر طیب اردوان کے پھر درمیان رابطہ

باغی ٹی وی : سعودی عرب کے بادشہ شاہ سلمان اور ترکی کے صدر طیب اردوان کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے .

عرب میڈیا کے مطابق سعودی کے عرب کے بادشاہ سلمان بن عبد العزیز اور ترکی کے صدر رجب طیب اروان کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوئے جس میں باہمی امور پر تبادلہ خیال ہوہے .

اس رابطے کو اس لیے بھی اہم قرار دیا جا رہا ہے کہ دونوں رہمناؤں کے درمیان ایک ماہ سے کم عرصے میں یہ دوسرا ٹیلی فونک رابطہ ہے۔

ترکی آفیشل کی طرف سے کہا گیا ہے کہ دونوں جانب سے سربراہان نے ایک دوسرے کے مسائل حل کرنے کے لیے بات چیت کرنے پر اتفاق کیا ہے . اور مزید تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا ہے . اس سلسلےمیں ترک صدر کے ترجمان نے چند روز قبل جاری بیان میں بتایا تھا کہ ترک صدر اور سعودی فرماں روا کے درمیان اپریل میں بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا جو انتہائی مثبت رہا جس کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات پر اتفاق ہوا تھا۔اس طرح یہ اس تعلقات کی بہتری کی کڑی ہے .

واضح رہے کہ سعودی نژاد صحافی جمال کشوگی کی موت کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات سرد مہری کا شکار ہوگئے تھے . سعودی عرب نژاد امریکی صحافی کو ترکی میں سعودی سفارت‌ خانے میں قتل کیا گیا تھا جس کا الزام محمد بن سلمان پر آیا تھا .

Comments are closed.