سعودی عرب ، کرونا سے ہلاکتوں میں اضافہ، لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر پاکستانی شہریوں سمیت متعدد گرفتار

0
37

سعودی عرب میں کرونا سے ہلاکتوں میں اضافہ، لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر پاکستانی شہریوں سمیت متعدد گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں کرونا وائرس کے مریضوں اور ہلاکتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمدالعبد العالی نے کرونا وائرس کے حوالہ سے اعدادو شمار بتاتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جس سے سعودی عرب میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 103 ہو گئی ہے جبکہ مریضو ں کی تعداد 10ہزار چار سو 84 ہے۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے وفات پانے والے تمام غیرملکی شہری تھے، ان میں سے پانچ مکہ مکرمہ میں مقیم تھے اور ایک جدہ میں رہ رہا تھا۔ان کی عمریں 23 سے 70 سال کے درمیان تھیں اور ان میں زیادہ تر پہلے ہی دائمی بیماریوں میں مبتلا تھے۔

سعودی وزارت صحت کے ترجمان کا مزید کہان تھا سعودی عرب میں کرونا وائرس کے روزانہ تقریباً پانچ سو رپورٹ ہوتے تھے لیکن اب روزانہ کی بنیا د پر ایک ہزار سے زائد مریض سامنے آ رہے ہیں،سعودی وزیر صحت توفیق الربیعہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا کے ٹیسٹ کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا ہے، اس سلسلے میں طبی ٹیمیں گنجان آباد علاقوں میں لوگوں کے گھر گھر جا کر ٹیسٹ کررہی ہیں، طبی ٹیمیں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی آبادیوں کے اطراف بھی اسکریننگ پر خاص توجہ دے رہی ہیں۔

دوسری جانب سعودی پولیس نے کوروناوائرس کے باعث ملک میں نافذ کردہ کرفیو کی خلاف ورزی کرنے پر دو پاکستانیوں سمیت 34افراد کو گرفتارکرلیا ہے،ریاض پولیس نے 2 سعودی شہریوں کو خطرناک طریقے سے ڈرائیونگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کرنے کے جرم میں گرفتارکیا جبکہ حکومتی عہدیداروں کے خلاف بدزبانی کرنے والے مقامی شہری کو اور بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑی ڈرائیو کرنے والے ایک اور شہری کو گرفتار کیا ہے.

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

سعودی پولیس نے کرفیو کے دوران سڑکوں پر گھومنے پھرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کرنے والی سعودی خاتون اور ہوم ڈلیوری سروس کےملازمین کوساتھیوں کو ساتھ بٹھانے اور چیک پوسٹ سے فرار ہونے کے جرم میں گرفتار کیا- گرفتا ر ہونے والے افراد میں 3 بنگلہ دیشی بھی شامل ہیں جنہوں نے کرفیو کے دوران حفاظتی اقدامات سے متعلق دی جانے والی ہدایات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حجام کو اپنے گھر لے آئے جبکہ دو پاکستانی حجام بھی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے کے جرم میں گرفتار ہوئے۔گرفتار شدگان کو قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔

Leave a reply