کرونا وائرس : حکومت کا ملازمین کو2 سال تک نصف تنخواہ دینے کا اعلان

0
45

ریاض :کرونا وائرس : حکومت کا ملازمین کو2 سال تک نصف تنخواہ دینے کا اعلان،اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر دنیا بھر کی حکومتوں نے عوام، مزدوروں اور ملازمین کو ریلیف فراہم کرنے کے اعلانات کر رکھے ہیں اور اس ضمن میں متعدد ممالک کی حکومتوں نے ملازمین کو خصوصی ریلیف فراہم کرنے کے انتظامات بھی کیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ جس طرح پاکستان میں مزدوروں کے لیے حکومت نے 12 ہزار روپے کا اعلان کیا تھا، اسی طرح سعودی عرب کی حکومت نے نجی اداروں کے تمام ملازمین کو آئندہ 2 سال تک نصف تنخواہ ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسے ہی سعودی عرب کی وزارت انسانی وسائل و سماجی ترقی نے اعلان کیا ہے کہ حکومت آئندہ 2 سال تک تمام طرح کے نجی ملازمین کو کورونا ریلیف فنڈ کے تحت ان کی تنخواہ کا نصف حصہ ادا کرے گی۔

یہ سبسڈی ملازمین کو وزارت کے ادارے فروغ افرادی قوت کے تحت فراہم کی جائے گی اور اس میں 4 ہزار ریال سے 15 ہزار ریال تک کے تمام ملازمین شامل ہوں گے۔عرب ویب سائٹ عاجل کے مطابق وزارت انسانی وسائل و سماجی ترقی نے واضح کیا کہ مذکورہ ریلیف ملازمین کو کورونا ریلیف پروگرام کے تحت دیا جائے گا اور اس میں حکومت ملازمین کو ان کی نصف تنخواہ ادا کرے گا۔ یعنی جن ملازمین کی تنخواہ 4 ہزار ریال ہوگی حکومت انہیں آئندہ 2 سال تک ماہانہ 2 ہزار ریال ادا کرے گی اور 15 ہزار ریال تک تنخواہ وصول کرنے والے ملازمین کو 7 ہزار ریال تک اضافی فراہم کیے جائیں گے۔

وزارت انسانی وسائل و سماجی ترقی کی جانب سے یہ قدم کورونا کی وجہ سے صحت کے معاملات پر اخراجات بڑھ جانے کے باعث اٹھایا گیا ہے۔مذکورہ ریلیف پروگرام کے تحت حکومت نے خواتین اور معزور ملازمین کو اضافی 10 فیصد رقم ادا کرنے کا اعلان بھی کیا ہے مگر یہ اضافی رقم ریاض، جدہ، دمام اور الخبر شہر کے علاوہ دیگر شہروں میں ملازمتیں کرنے والی خواتین اور معزور افراد کی فراہم کی جائے گی۔

علاوہ ازیں حکومت نے ایسے چھوٹے اور متوسط اداروں کے لیے بھی ریلیف کا اعلان کیا ہے، جنہوں نے کورونا کی وبا کے دوران بھی ملازمین کی ملازمت ختم نہیں کی تھیں۔

Leave a reply