سعودی خواتین اب ہوں گی مزید نمایاں و مستحکم، نیا پلان

0
19

سعودی خواتین اب ہوں گی مزید نمایاں و مستحکم، نیا پلان

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق معیشت، ملازمت اور کاروبار میں خواتین کو با اختیار بنانے کے حوالے سے سعودی عرب کی حالیہ پالیسیاں غیر معمولی حد تک اگے بڑھ رہی ہیں۔ کاروبار اور ملازمت کے میدان میں خواتین کو مالی طور پر سپورٹ کرنے والے ممالک میں عالمی سطح پر سر فہرست ہے۔ سعودی عرب میں ملازم پیشہ خواتین اور ان کے بچوں کی بہبود کے لیے قائم کردہ پروگرامات ‘قرہ’ اور ‘وصول’ ان خواتین اور ان کے بچوں کی ٹرانسپورٹ اور دیگر ضروری اخراجات کا 80 فی صد ادا کرتے ہیں۔

تکامل ہولڈنگ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر خالد الیمانی نے اس بارے اپنے پروگرام کا بتایا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی دوسرے ملک کی نسبت سعودی عرب کی حکومت خواتین کو معاشی میدان میں با اختیار بنانے کے لیے ان کی سب سے زیادہ مالی مدد کر رہی ہے۔ سعودی عرب میں خواتین کی بے روزگاری کا تناسب 30 فی صد اور مردوں میں 5 فی صد ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں خواتین کو روزگار مہیا کرنے اور انہیں مردوں‌کے شانہ بشانہ لانے میں اہم کردار کیا جارہاہے .اس سلسلے میں‌ ریاض میں میڈیکل کی ایک طالبہ نے فارغ وقت کو مفید بنانے کی غرض سے شاہراہ کے کنارے چائے کا ڈھابہ لگا لیا ہے۔ طالبہ کا کہنا ہے کہ عملی زندگی کو قریب سے دیکھنا چاہتی ہوں۔
مذکورہ طالبہ کی وڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر سبق نیوز نے اس سے ملاقات کی تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ طالبہ کی جانب سے سڑک کے کنارے چائے فروخت کرنے کی اصل کہانی کیا ہے؟
طالبہ کا کہنا تھا کہ ‘میں زندگی کو قریب سے دیکھ کر مستقبل کے لیے راہ متعین کرنا چاہتی ہوں، پڑھائی کے ساتھ ساتھ میری یہ خواہش ہے کہ اپنے فارغ وقت کو کارآمد بناتے ہوئے تجارت کے اصولوں کو سمجھوں۔

Leave a reply