گھڑ سواری مقابلہ: سعودی خواتین کی شاندار پرفارمنس

0
42
saudi Arabia

سعودی عرب میں ہونے والےگھڑ سواری کے مقابلے میں خواتین نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹیول میں ہونے والے شہزادی نورہ بنت عبدالرحمان گھڑ سواری مقابلے میں 12 خواتین گھڑ سوار شریک ہوئیں۔

فیسٹیول کے ساتویں ایڈیشن میں شہزادی نورہ بنت عبدالرحمان دوڑ کے آغاز سے قبل گھوڑوں اور اونٹوں پر سوار خواتین نے اپنی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، اس موقع پر سعودی خواتین نے لوک فنون کا بھی مظاہرہ کیا۔

شہزادی نورہ بنت عبدالرحمن دوڑ میں شرکا کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے میں آیا، دوڑ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی خاتون کو ارغوانی اسکارف سے نوازا گیا۔

دوسری جانب سعودی ’’ڈاکار ریلی‘‘ 2023 کا چوتھا ایڈیشن رواں ماہ کے آغاز میں شروع ہوا تھا اور یہ 15 جنوری تک جاری رہے گا جس کا پہلا مرحلہ یبنع سے شروع ہوا تھا سعودی ’’ڈاکار ریلی‘‘ کا ٹریک تعارفی مرحلے کے علاوہ 14 مراحل پر مشتمل ہے۔ آج 10 جنوری منگل کو ریلی کا 9 واں مرحلہ جاری ہے۔

پی سی بی نے راولپنڈی کی پچ کو ڈی میرٹ پوائنٹ دینے کے خلاف اپیل کردی

اس سال کے ایڈیشن میں نئے ٹریکس پیش کیے گئے ہیں جو شرکا کو بحیرہ احمر کے ساحلوں پر واقع یبنع سے، سعودی صحرا کی ریت سے ہوتے ہوئے، ساحل پر دمام تک لے جاتے ہیں خلیج عرب میں جہاں ڈرائیور ینبع میں البحر کیمپ کے تعارفی مرحلے کے ساتھ ریلی کا آغاز کیا گیا۔ یہ علاقہ شمال مغربی پہاڑی علاقوں میں واقع ہے۔

جنوب مشرق کی طرف جانےسےپہلےریلی العلاء،حائل، داودمی، ریاض، حرض،ربع الخالی،شیبہ، ھفوف اور دمام سےگزر رہی ہے ’’ڈاکار ریلی‘‘ 2023 کا ٹریک سب سے طویل ہے اس کا تخمینہ 5 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ ہے خصوصی مراحل 350 سے 500 کلومیٹر تک ہوتے ہیں۔ تمام کیٹیگریز میں 455 گاڑیوں میں سے 89 گاڑیوں کی "ڈاکار کلاسک” ریس میں شرکت ہوتی ہے۔

یاد رہے سعودی عرب نے گزشتہ جنوری میں مسلسل تیسری بار ڈاکار ریلی مقابلوں کی میزبانی کی جس میں دنیا کے 63 ممالک کی نمائندگی کرنے والے ممتاز ترین بین الاقوامی ڈرائیوروں کے ایک گروپ نے 14 دنوں کے دوران شرکت کی 12مراحل کے دوران ڈرائیوروں نے 6 کیٹیگریز میں مقابلہ کیا ڈاکار ریلی اپنے پیمانے اور ایونٹس کے لحاظ سے موٹر سپورٹس کی سب سے باوقار ریسوں میں سے ایک ہے۔

Leave a reply