سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا غیر ملکیوں کے لیے بڑا ریلیف، اقاموں میں تین ماہ کی توسیع

0
57

ریاض:سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا غیر ملکیوں کے لیے بڑا ریلیف، اقاموں میں تین ماہ کی توسیع،اطلاعات کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے سعودی عرب میں موجود غیر ملکیوں کے اقاموں میں تین ماہ کی توسیع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے غیرملکیوں کے اقاموں میں تین ماہ کی توسیع کی منظوری دے دی۔غیرملکیوں کے اقاموں میں اگلے 3 ماہ کے لیے بغیر فیس کے آن لائن تجدید ہوگی۔

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کرونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی معاشی مسائل کے اثرات کم کرنے کے لیے سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے نجی شعبے، سرمایہ کاروں اور کاروباری اداروں کی امداد کے حوالے سے متعدد فیصلے کیے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق ان تمام غیر ملکیوں کے ایگزٹ ری انٹری ویزوں میں 3 ماہ کی مفت توسیع ہوگی جو بیرون ملک موجود ہیں اور پروازوں کی معطلی کی وجہ سے واپس نہیں آسکے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں موجود ان تمام غیر ملکیوں کے اقاموں اور وزٹ پر آنے والوں کے ویزوں میں بھی 3 ماہ کی مفت توسیع کی گئی جن کے اقامے اور ویزے پروازوں کی معطلی کے دوران ختم ہوئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق شاہی فرمان میں مذکورہ بالا استثنائی صورتوں پر حسب ضرورت نظر ثانی اور تبدیلی ہوتی رہے گی۔

Leave a reply