سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔
ریاض سے سعودی میڈیا کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے اختلافات ختم کرنے کے لیے مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا۔سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملہ سفارتی حل کی کوششوں میں رکاوٹ ہے۔اسی دوران شہزادہ فیصل بن فرحان نے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعطیٰ سے بھی فون پر رابطہ کیا۔
رابطے کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے ایران پر اسرائیلی حملے، اس کے خطے پر ممکنہ اثرات اور مجموعی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔قطر کے وزیر اعظم نے بھی ایرانی وزیر خارجہ سے فون پر گفتگو کی اور اسرائیلی حملے سے متعلق بات چیت کی۔دوحہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق قطری وزیر اعظم نے کہا کہ قطر اپنے بین الاقوامی اور علاقائی اتحادیوں کے ساتھ مل کر ایران پر جارحیت فوری طور پر رکوانے کے لیے اقدامات کرے گا۔
قطر کی وزارت خارجہ کے مطابق قطری وزیر اعظم نے ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ ایرانی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی اور عالمی قوانین کی کھلی پامالی ہے۔
ایرانی میزائل حملوںکے بعد اسرائیلی کابینہ کا ہنگامی اجلاس
اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ، اسرائیلی حملے کو کھلی جارحیت قرار دیا
ایران کا دو اسرائیلی جنگی طیارے مار گرانے کا دعویٰ، ایک پائلٹ کی تلاش جاری
ثنا یوسف قتل کیس، ورثا نے ملزم عمر حیات کو شناخت کرلیا