سعودی قیات نے کیا اہم سلسے میں یوکرینی صدر سے رابطہ

سعودی قیات نے کیا اہم سلسے میں یوکرینی قیادت سے رابطہ
باغی ٹی وی :ایران میں غلطی سے ایک میزائل لگنے سے یوکرین کا مسافر ہوائی جہاز کریش ہونے کے واقعے پرسعودی عرب کی قیادت نے یوکرینی صدر اور قوم سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی طرف سے یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی کو طیارہ حادثے پر تعزیتی برقی پیغامات ارسال کیے گئےہیں۔

سعودی پریس ایجنسی’ایس پی اے’ کے مطابق سعودی قیادت کی طرف سے طیارہ حادثے پر یوکرینی صدر سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے یوکرین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ یوکرین کا بوئنگ 737 طیارہ تہران کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا، ایران ریڈ کریسنٹ کے مطابق تمام 176 مسافر ہلاک ہوگئے، حادثے میں مرنے والوں میں زیادہ تر کا تعلق ایران اور کینیڈا سے تھا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق طیارے نے تہران کے امام خمینی ائیر پورٹ سے یوکرین کے دارلحکومت کیف کے لیے ٹیک آف کیا تھا، ریڈار ڈیٹا کے مطابق ٹیک آف کے صرف دو منٹ بعد ہی طیارے کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی اور ہنگامی لینڈنگ کی کوشش میں طیارہ زمین پر گر کر تباہ ہوگیا۔جسے بعد میں ایران نے تسلیم کیا کہ ہماری غلطی سے یہ طیارہ گرا ہے .
یوکرائنی مسافر طیارہ غلطی سے نہیں بلکہ کیوں گرایا گیا؟ ایرانی فوج کا بیان سامنے آ گیا

Comments are closed.