سعودی سفارت کار کا قتل، نئی اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل

0
32
سیاسی جماعتوں کے جلسے کو نشانہ بنانے کی کوشش کرنیوالے دہشتگرد اسلام آباد سے گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی سفارت کار کا قتل، نئی اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی

ٹیم سعودی عرب کی درخواست پر حکومت کے احکامات پر تشکیل دی گئی نئی درخواست سعودی حکومت کی جانب سے کچھ اہم معلومات پر کی گئی ،ایس آئی ٹی ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد کی سربراہی میں قائم کی گئی ،دیگر اراکین میں سی ٹی ڈی افسران، آئی ایس آئی، آئی بی اور رینجرز افسران شامل ہیں، ٹیم کا پہلا اجلاس کل سی ٹی ڈی میں ہوگا

سعودی سفارت کار حسن قہتانی کو 2011 میں ڈیفینس میں قتل کردیا گیا تھا اس ہائی پروفائل قتل کیس کی تحقیقات کے لیے اعلی سطحی ٹیم بنائی گئی تھی اس ٹیم کا آخری اجلاس 2019 میں ہوا تھا اس کیس میں کچھ گرفتاریاں بھی ہوئیں تھی

سعودی عرب اور اسرائیل کا نیا کھیل، سنئے اہم انکشافات مبشرلقمان کی زبانی

کرونا وائرس، امید کی کرن پیدا ہو گئی،وبا سے ملے گا جلد چھٹکارا،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

محمد بن سلمان کے گرد گھیرا تنگ، خوف کا شکار، سنئے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

شاہ سلمان کی طبیعت بگڑ گئی،سعودی عرب خطرناک راستے پر،اہم انکشافات ،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

محمد بن سلمان نے سابق جاسوس کے قتل کیلئے اپنا قاتل سکواڈ کینیڈا بھیجا

سعودی حکمرانوں کو خط کا جواب وزیراعظم کو کیسے ملا؟ سب حیران

سعودی سفیر اسلام آباد میں متحرک، حکومت کو بڑی پیشکش کر دی

اسی سلسلہ میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر عزت مآب نواف سعید آلمالکی نے ملاقات کی تھی ملاقات میں پاکستان؛ سعودی عرب تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی ،ملاقات میں کراچی میں 2011 میں سعودی سفارتکار کی ہلاکت سے متعلق ملزمان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ سعودی سفارتکار کی پاکستان میں ہلاکت دہشت گردی کی بد ترین کاروائی تھی ۔ واقعے کا بظاہرمقصد پاکستان سعودیہ عرب تعلقات کو خراب کرنا تھا ۔ دہشت گردی کے واقعے میں ملوث ملزمان قانون سے بچ نہیں سکیں گے۔ملزمان کو قرار واقعی سزا دینگے۔

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ پاک سعودی تعلقات خراب کرنے کی کوئی بھی مذموم کوشش کامیاب نہیں ہوسکتی۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات باہمی بھائی چارے اور محبت پر مبنی ہیں۔دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے۔وزیر داخلہ نے خادمین حرمین شریفین کے لئے نیک تمناؤں کااظہار کیا،

Leave a reply