محمد بن سلمان کے انٹرویو‌کے بعد سعودی سٹاک مارکیٹ سات سال کی بلند ترین سطح‌ پر پہنچ گئی

0
28

محمد بن سلمان کے انٹرویو‌کے بعد سعودی سٹاک مارکیٹ سات سال کی بلند ترین سطح‌پر پہنچ گئی

باغی ٹی وی : سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیا ہے جس کے بعد ملک کی اسٹاک مارکیٹ پربھی مثبت اثرات سامنے آئے ہیں۔ شہزادہ محمد بن سلمان کے انٹرویو کے بعد سعودی اسٹاک مارکیٹ "TASI” کا مرکزی انڈیکس کل بدھ کے روز تجارت کے اختتام پر 2.57٪ یا 264 پوائنٹس تک پہنچا۔

ادھر ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ایران کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے ، سعودی عرب کی اسٹاک مارکیٹ میں یہ غیر معمولی اضافہ مملکت کی معاشی ترقی سے متعلق گفتگو اور معاشی کارکردگی کے بارے میں اس مثبت گفتگو کا نتیجہ ہے .۔ انہوں بے اپنے انٹرویو میں عوامی سرمایہ کاری فنڈ سے وابستہ کمپنیوں کو مارکیٹ میں متعارف کروانے کے منصوبے کا اعلان کیا اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو آرمکو میں 1 فی صد حصص کی پیش کش ہے.
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادے محمد بنن سلمان نے ایران کے بارے میں مفاہمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغداد میں حریفوں کے درمیان حالیہ خفیہ مذاکرات میں "اچھے” تعلقات کی کوشش کی گئی ہے۔

دونوں ممالک ، علاقائی تسلط کے حصول کے لئے شدید مخاصمت کا شکار ہیں ، سنہ 2016 میں سعودی عرب کے شیعہ عالم دین کی ہلاکت کے بعد ایران میں سعودی سفارتی مشن کے دفتر پر حملہ کیا گیا تھا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات منقطع کر لیے گئے تھے . ۔اقوام متحدہ نے سعودی عرب پر حملے روکنے کے لئے حوثیوں کی پیش کش کا خیرمقدم کیا

Leave a reply