سعودی وزیر خارجہ وزیراعظم سے ملاقات کے بعد واپس روانہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود وفد کے ہمراہ ایک روزہ دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے۔ سعودی وزیر خارجہ نے وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور کشمیرکی صورتحال سمیت دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں اہم علاقائی امور، دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود نے وزارت خارجہ میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔شاہ محمود قریشی نے اپنے سعودی ہم منصب کا خیر مقدم کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے اور دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
پاک سعودی تعلقات ایک نئی سطح پر پہنچ گئے،کشمیر پر دنیا نے ہمارا بیانیہ مان لیا،وزیراعظم
سعودی عرب اور ایران کے درمیان تصفیہ کون کروا سکتا ہے؟ صدر مملکت بول پڑے
وزیراعظم عمران خان کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، تیل تنصیبات پر حملوں کی مذمت
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے موقف کی حمایت پر سعودی وزیر خارجہ اور سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے کشمیر سمیت اہم علاقائی امور پر باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی بھی ہمراہ تھے. وزارت خارجہ آمد پروزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے سعودی ہم منصب کا خیر مقدم کیا،
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے اور دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کثیر الجہتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔انھوں نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے موقف کی حمایت پر سعودی وزیر خارجہ اور دیگر قیادت کا شکریہ ادا کیا،دونوں رہنمائوں نے کشمیر سمیت اہم علاقائی امور پر باہمی مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
ترک صدرکے سعودی دھمکیوں کے بیان کی حقیقت کیا؟ سعودی عرب بھی میدان میں آ گیا
کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں
فواد چودھری نے سعودی عرب سے بڑی مدد مانگ لی، جان کر وزیراعظم بھی حیران
پاکستانی پارلیمانی وفد کی سعودی فرماں روا سے ملاقات، کیا ہوئی بات؟ اہم خبر
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزارتِ خارجہ میں جمعرات کو سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود اور اراکین وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔سیکریٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارتِ خارجہ کے سنیر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ظہرانے کے بعد وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے سعودی ہم منصب کو الوداع کیا
واضح ر ہے فیصل بن فرحان السعود کا بطور سعودی وزیر خارجہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔ سعودی وزیر خارجہ ایسے موقع پر پاکستان آئے ہیں جب چند روز قبل پاکستان نے ملائشیا سمٹ کانفرنس میں شرکت نہیں کی تھی اور ترک صدر نے پاکستان اور سعودی عرب کے حوالہ سے بیان دیا تھا جس کے بعد سعودی عرب نے ترک صدر کے بیان کی سختی سے تردید کی تھی.