سعودی فرماںروا شاہ سلمان کی سرجری کے بعد طبیعت کیسی؟

سعودی فرماںروا شاہ سلمان کی سرجری کے بعد طبیعت کیسی؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے فرماںروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی کامیاب سرجری کے بعد انہیں ہسپتال سے رخصت کردیا گیا ہے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال ریاض سے رخصت کیا گیا ہے۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا پتے کا کامیاب آپریشن کیا گیا تھا انکی طبیعت بہتر ہونے پر ہسپتال سے رخصت کیا گیا اور وہ اپنے گھر منتقل ہو گئے ہیں

ڈاکٹروں نے شاہ سلمان کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، دوسری جانب طبی معالج شاہ سلمان کا روزانہ کی بنیاد پر معائنہ کر رہے ہیں،

سعودی فرماںروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز 20 جولائی 2020 کو کنگ فیصل ہسپتال میں داخل ہوئے تھے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت متعدد عالمی لیڈروں اور سربراہان حکومت نے دوران علاج ان کی نہ صرف خیریت دریافت کی بلکہ نیک تمنائوں کا بھی اظہار کیا تھا،

سعودی عرب کا لاک ڈاؤن کے خاتمے کا اعلان

دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں

سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے فرمانروا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی ہسپتال منتقلی کی تشویشناک خبر موصول ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام، حکومت اور میں اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ ان کی جلد شفا یابی، عمدہ صحت اور درازی عمر کیلئے کی جانے والی دعاﺅں میں ساتھ ہیں۔ اﷲ کریم ہماری دعائیں قبول فرمائے۔

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز 2015 سے سعودی عرب کے بادشاہ ہیں، بادشاہت ملنے سے قبل تقریباً ڈھائی سال وہ سعودی عرب کے ولی عہد رہے جب کہ انہوں نے 50 سال ریاض کے گورنر کے فرائض بھی انجام دیے۔

اس کے علاوہ شاہ سلمان سعودی عرب کے وزیر دفاع بھی رہ چکے ہیں۔ شاہ سلمان کے صاحبزادے اور سعودی ولی عہد 34 سالہ محمد بن سلمان ملک کی طاقتور ترین شخصیت تصور کیے جاتے ہیں جنہوں نے سعودی عرب میں کئی اصلاحات متعارف کرائی ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.